aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "कुफ़्र-ओ-दीं"
محبت ماورائے کفر و دیں ہےمحبت کا کوئی مذہب نہیں ہے
مے دو آتشۂ کفر و دیں سے خلق ہے مستمگر شراب یہ ہم مشربو حرام نہیں
یا کفر و دیں کے جاننے والوں سے کیا غرضیاں کفر و دیں کے ماننے والوں سے عشق ہے
دونوں میں سو طرح کے بکھیڑے ہیں عمر بھراے عشق مجھ کو حوصلۂ کفر و دیں نہیں
غلط بیاں یہ فضا مہر و کیں دروغ دروغشراب لاؤ غم کفر و دیں دروغ دروغ
عشرتؔ بتا دو راز محبت زمانے کودنیا میں کیوں یہ کشمکش کفر و دیں رہے
دل ہے مرا کہ معرکہ کفر و دیں کوئیاک عمر کٹ گئی ہے جواب و سوال میں
تابکے آ کر نزاع کفر و دینتم اٹھا دو روئے رنگیں سے نقاب
مری نظروں میں اب باقی نہیں ہے ذوق کفر و دیںمیں اک مرکز پہ اب دیر و حرم محسوس کرتا ہوں
ملت کفر و دیں کی بحث گرم تھی خانقاہ میںاتنے میں کوئی مے پئے دست بہ جام آ گیا
تماشائے وہم و یقیں اور کیا ہےیہ ہنگامۂ کفر و دیں اور کیا ہے
نہ ہوگا کبھی فیصلہ کفر و دیں کاتمہیں رخ سے پردہ ہٹانا پڑے گا
یہ دوراہا جو کفر و دیں کا ہےدونوں کے درمیان پڑتی ہے
دیکھیے بس یہ کہ اذن چشم جانانہ ہے کیاعشق ہے تو امتیاز کفر و دیں مت کیجئے
دیکھ تجھ زلف و رو کی الفت کوکرتے ہیں آج کفر و دیں اخلاص
مے کدہ کا یہ معجزہ ہے عجیبکفر و دیں میں بھی ہے شناسائی
کفر و دیں کا ہو فیصلہ کیوں کرایک مدت کے یہ منجھیلے ہیں
وہاں عاشق کشی ہے عین ایماںانہیں کیا بحث انورؔ کفر و دیں سے
تیرے عاشق ہیں کافر و دیں دارایک ہو جائے کفر و دیں نہ کہیں
دل کسی بت کے دل سے ملتا ہےایک ہو جائیں کفر و دیں نہ کہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books