aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़ुर्शीद"
حسن مہ گرچہ بہ ہنگام کمال اچھا ہےاس سے میرا مہہ خورشید جمال اچھا ہے
اب تو خورشید کو گزرے ہوئے صدیاں گزریںاب اسے ڈھونڈنے میں تا بہ سحر جاؤں گا
لوگوں کو ہے خورشید جہاں تاب کا دھوکاہر روز دکھاتا ہوں میں اک داغ نہاں اور
کسی ایسے شرر سے پھونک اپنے خرمن دل کوکہ خورشید قیامت بھی ہو تیرے خوشہ چینوں میں
وہ جن کے ہوتے ہیں خورشید آستینوں میںانہیں کہیں سے بلاؤ بڑا اندھیرا ہے
تھا مستعار حسن سے اس کے جو نور تھاخورشید میں بھی اس ہی کا ذرہ ظہور تھا
کیا وہ بھی بے گنہ کش و حق ناشناس ہیںمانا کہ تم بشر نہیں خورشید و ماہ ہو
یہ جو ننگ تھے یہ جو نام تھے مجھے کھا گئےیہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے
جس سنگ پہ نظریں کیں خورشید حقیقت ہےجس چاند سے منہ موڑا پتھر کی کہانی ہے
مہ و ستارہ و خورشید و چرخ ہفت اقلیمیہ اہتمام مرے دست نارسا کے لیے
ہمیشہ دل میں رہتا ہے کبھی گویا نہیں جاتاجسے پایا نہیں جاتا اسے کھویا نہیں جاتا
کس خوشی کی خبر سنا کے مجھےغم کا پتلا بنا دیا تو نے
غار کے منہ پہ رکھا رہنے دو سنگ خورشیدغار میں ہاتھ نہ ڈالو کہیں راتیں نکلیں
ہر گھر کا دیا گل نہ کرو تم کہ نہ جانےکس بام سے خورشید قیامت نکل آئے
تو اے دوست کہاں لے آیا چہرہ یہ خورشید مثالسینے میں آباد کریں گے آنکھوں میں تو سما نہ سکے
مے خانہ وہ منظر ہے کہ ہر صبح جہاں شیخدیوار پہ خورشید کا مستی سے سر آوے
ہم کو لطف آتا ہے اب فریب کھانے میںآزمائیں لوگوں کو خوب آزمانے میں
کون دیکھے گا طلوع خورشیدذرہ جب دیدۂ بینا ہوگا
ہاتھ پکڑ لے اب بھی تیرا ہو سکتا ہوں میںبھیڑ بہت ہے اس میلے میں کھو سکتا ہوں میں
بس ایک ترے خواب سے انکار نہیں ہےدل ورنہ کسی شے کا طلب گار نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books