aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़ुश-बाश"
بس یہی سوچ کے خوش باش رہا جانے لگاتجھ کو افسوس تو ہو ہاتھ سے کیا جانے لگا
اس لیے لگتا ہوں خوش باش حزیں ہو کر بھیساتھ رہتا ہے کوئی ساتھ نہیں ہو کر بھی
شام ہوئے خوش باش یہاں کے میرے پاس آ جاتے ہیںمیرے بجھنے کا نظارہ کرنے آ جاتے ہوں گے
ہنستی بستی راہوں کا خوش باش مسافرروزی کی بھٹی کا ایندھن بن جاتا ہے
مگر یہ قصہ تب کا ہے کہ جب اس کے قریں تھے ہمیہ سارا آسماں اپنا تھا خوش باش و حسیں تھے ہم
کھا گئے روگ آگہی والےورنہ خوش باش دن گزر جاتے
تم نے مالک بنا دیا خوش باشجسم کے بے بہا خزانوں کا
بچھڑ کر بھی ہنسوں خوش باش رہ لوںمنافق ہوں مگر اتنا نہیں ہوں
آج دیکھا ہے پرندوں کو چہکتے عامرؔیاد آیا ہے وہ خوش باش طبیعت والا
برق کے بن چمک رہا ہوں میںیعنی خوش باش ہوں خوشی کے بغیر
لوگ خوش باش ہیں کتنے نئی کالونی کےاور پرندے ہیں درختوں کی عزا داری میں
دل کو محبتوں سے کیا تو نے مالا مالخوش باش تیرگی میں اتاری ہے روشنی
ویسے رہنے کو تو خوش باش ہی رہتا ہوں ظفرؔسچ جو پوچھیں تو حقیقت میں نہیں رہ سکتا
کبھی پرواز پر میری ہزاروں دل دھڑکتے تھےدعا کرتا تھا کوئی تو کوئی خوش باش کہتا تھا
چاند ویسے بھی نظر آتا ہے خوش باش سداآج تو خیر سمندر کا بلاوا بھی ہے
دل کو بہت سکون اسے دیکھ کے ملاخوش باش ہیں وہ خوب مجھے بھول بھال کے
اب آبلہ پائی ہے لمحوں کی گرانی ہےخوش باش گئے تھے جو وہ سینہ فگار آئے
یہ الگ بات کہ خوش باش نظر آتے ہیںورنہ جو حال ہمارا ہے خدا جانتا ہے
قید میں تیرے میں خوش باش جیا کرتا تھااس لیے تو کبھی چاہی نہ رہائی میں نے
کیسے خوشیوں کو اڑا لے گئی محلوں کی طلبکتنے خوش باش تھے ہم تیرے قریں بستی میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books