aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "चुकाऊँगा"
میں اپنی نیند کی قسطیں چکاؤں گا کب تکتمہاری یاد کا کتنا لگان باقی ہے
نہ جانے شادؔ ان کا قرض میں کیسے چکاؤں گامرے بھی نام کچھ لمحے حسابوں سے نکل آئے
تمام شہر کو جو سچ ہے وہ بتاؤں گاپھر اس کی جتنی بھی قیمت ہوئی چکاؤں گا
میں تیرا قرض چکاؤں گا وصل کی رت میںتو اپنے اشکوں کا رکھنا حساب میرے لیے
سب کے حقوق کچھ نہ کچھ ہیں قرض میری ذات پرکیسے چکاؤں گا وہاں اتنے ادھار ہو گئے
چاہے بک جاؤں چکاؤں گا مگر سب کا حسابمجھ پہ قرض امروز کا ہے مجھ پہ حق فردا کا ہے
نعمت زیست کا یہ قرض چکے گا کیسےلاکھ گھبرا کے یہ کہتے رہیں مر جائیں گے
یہ قرض تو میرا ہے چکائے گا کوئی اوردکھ مجھ کو ہے اور نیر بہائے گا کوئی اور
ان پتلیوں کا قرض چکاتا ہوں کیا کروںبس دل سے دل ملاتا ہوں جب دیکھتا ہوں میں
مدتوں ترک تمنا پہ لہو رویا ہےعشق کا قرض چکایا ہے بہت دن ہم نے
جھگڑوں میں اہل دیں کے نہ حالیؔ پڑیں بس آپقصہ حضور سے یہ چکایا نہ جائے گا
گل بدنوں کو تکتے رہنا باتیں کرنا خوشبو کینگہ گل کا قرض چکانا ہم کو اچھا لگتا تھا
ہمارے ہجر کی محنت کشی کو مت دیکھوشب وصال کا قرضا چکانا پڑتا ہے
عشق حساب چکانا چاہا تھا ہم نےساری عمر سما گئی ایک کٹوتی میں
خواب کے بدلے خون چکانا پڑتا ہےآنکھوں کے یہ کھیل بڑے خرچیلے ہیں
تو اگر سامنے آیا تو بہت دیکھوں گیاور اگر آنکھ چرائے گا چرانے دوں گی
نذیرؔ مر کے چکانا پڑے گا قرض حیاتنہیں گر آج تو کل انتقال رکھا ہے
کوئی بدلہ چکانا ہے وفا کے نام پر اس سےمسافت کے لیے اٹھنا ہے اور بسرام کرنا ہے
یہ جوانی تو بڑھاپے کی طرح گزرے گیعمر جب کاٹ چکوں گا تو شباب آئے گا
جناب قرض چکایا ہے یوں عناصر کاکہ زندگی انہی چاروں میں بانٹ دی میں نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books