aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ज़ाती"
یوں تو ہر شام امیدوں میں گزر جاتی ہےآج کچھ بات ہے جو شام پہ رونا آیا
تیرے ہوتے ہوئے آ جاتی تھی ساری دنیاآج تنہا ہوں تو کوئی نہیں آنے والا
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میںتم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
ایک ہی مژدہ صبح لاتی ہےدھوپ آنگن میں پھیل جاتی ہے
چہرے پہ خوشی چھا جاتی ہے آنکھوں میں سرور آ جاتا ہےجب تم مجھے اپنا کہتے ہو اپنے پہ غرور آ جاتا ہے
اس تماشے میں الٹ جاتی ہیں اکثر کشتیاںڈوبنے والوں کو زیر آب مت دیکھا کرو
آتی رت مجھے روئے گیجاتی رت کا جھونکا ہوں
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
صرف آنکھوں سے ہی دنیا نہیں دیکھی جاتیدل کی دھڑکن کو بھی بینائی بنا کر دیکھو
گھروندے تو گھروندے ہیں چٹانیں ٹوٹ جاتی ہیںاڑانے کے لیے آندھی اگر نام و نشاں آئی
اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیںاس کو کھو کر تو مرے پاس رہا کچھ بھی نہیں
خودبخود نیند سی آنکھوں میں گھلی جاتی ہےمہکی مہکی ہے شب غم ترے بالوں کی طرح
وہ نگاہیں کیوں ہوئی جاتی ہیں یارب دل کے پارجو مری کوتاہیٔ قسمت سے مژگاں ہو گئیں
بھاگی نماز جمعہ تو جاتی نہیں ہے کچھچلتا ہوں میں بھی ٹک تو رہو میں نشے میں ہوں
لپٹ جاتی ہے سارے راستوں کی یاد بچپن میںجدھر سے بھی گزرتا ہوں میں رستہ یاد رہتا ہے
انگلیاں تار گریباں میں الجھ جاتی ہیںسخت دشوار ہے ہاتھوں سے دبانا دل کا
رات آ کر گزر بھی جاتی ہےاک ہماری سحر نہیں ہوتی
زندگی یوں بھی گزر ہی جاتیکیوں ترا راہ گزر یاد آیا
امید تو بندھ جاتی تسکین تو ہو جاتیوعدہ نہ وفا کرتے وعدہ تو کیا ہوتا
جب ترے نین مسکراتے ہیںزیست کے رنج بھول جاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books