aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "डगर"
ڈگر اور منزلیں تو ایک سی تھیںوہ پھر مجھ سے جدا کیا دیکھ آیا
عشق اپنی جگہ مگر ہم نےمنتخب اور ہی ڈگر کی ہے
وہ جس ڈگر ملے گا وہیں مر مٹوں گا میںتم دیکھنا سفر کا ارادہ اگر کیا
پھنسے ہیں اب وہی مشکل ڈگر میںجنہیں آسان رستہ چاہئے تھا
منزل پہ دھیان ہم نے ذرا بھی اگر دیاآکاش نے ڈگر کو اجالوں سے بھر دیا
چلی ڈگر پر کبھی نہ چلنے والا میںنئے انوکھے موڑ بدلنے والا میں
دیکھ کلیوں کا چٹکنا سر گلشن صیادسب کی اور سب سے جدا اپنی ڈگر ہے کہ نہیں
چھوڑ ان کو نہ جانے کدھر میں گیادور تک تھا نہ کچھ جس ڈگر میں گیا
جس موڑ پہ بدلی تھی ڈگر اس نے مبارکؔکہنا کہ اسی موڑ پہ دیوانہ کھڑا ہے
اک ڈگر سوئے فلک جاتی ہوئیاک ستارہ بام پر اترا ہوا
ہزاروں راستے وا تھے مگر تجھ تک جو پہنچاتیکہیں وہ ایک چھوٹی سی ڈگر ہوتی تو کیا ہوتا
راہزنوں سے گھبرا کر سب ساتھی سنگت چھوڑ گئےاور پر خوف ڈگر پر گرم سفر ہم آج اکیلے ہیں
ڈر ڈر کے قدم یوں رکھتا ہوں خوابوں کے صحرا میں جیسےیہ ریگ ابھی زنجیر بنی یہ چھاؤں ابھی دیوار ہوئی
مجھ پہ چل کر تو دیکھیے الفتؔمخملی گھاس کی ڈگر ہوں میں
کس نے سوچا تھا کہ خود سے مل کراپنی آواز سے ڈر جانا ہے
سب چلتے ہیں ڈگر ڈگرایک ڈگر انجانی ہے
آسان بنانا ہے محبت کی ڈگر کوچن چن کے سو ہم لفظ وفا کاٹ رہے ہیں
سانسوں کی پر شور ڈگر پہ رقص کرے گا سناٹاچپکے سے جس روز اچانک چھنکا دے گی پائل شام
وہ جہاں ٹھہرے وہیں میرے لئے منزل ہواس کے قدموں کے نشاں میرے ڈگر ہو جائے
ڈگر سنسان بجلی کی کڑک پر ہول تاریکیمسافر راہ سے نا آشنا برسات ساون کی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books