aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तख़्ता-ए-दार"
تختۂ دار پہ لائی نگہ ناز مجھےعشق نے مان لیا صاحب اعزاز مجھے
سرفروشی کا عزم اے اطہرؔتختۂ دار تک نہیں پہنچا
لوگ کتنے نڈر ہو گئےتختۂ دار پر سو گئے
رفعتوں کے جو راز ہیں سارےتختۂ دار میں پڑے ہوئے ہیں
تختۂ دار ہے کہ تختۂ گلبوئے خوں گلستاں سے آتی ہے
تختۂ دار ہو کہ قید رسنعشق کی خود سری نہیں جاتی
تختۂ دار پہ چاہے جسے لٹکا دیجےاتنے لوگوں میں گنہ گار کوئی تو ہوگا
کون کرتا سر دربار حمایت میریتختۂ دار پہ کھینچی گئی جرأت میری
سر جھکائے ہوئے مقتل میں کھڑے تھے جلادتختۂ دار پہ لٹکی ہوئی خودداری تھی
تختۂ دار پہ چڑھ جائے گی سچ کی خاطریہ زباں لہجۂ بے باک سے وابستہ ہے
نام تختی سے مٹایا ہے مگر اس کا کیاتختۂ دار پہ جو میرا نشاں باقی ہے
ہم سے پوچھو حق و باطل کی صداقت آ کرتختۂ دار کی زنجیر سے ہم الجھے ہیں
مسند لالہ و ریحاں ہو کہ ہو تختۂ دارہم نشیں چارۂ آشفتہ سری مشکل ہے
ہے دار و مدار رنج و سکوں اس دل کا ان کی مرضی پرجس وقت ذرا ہنس ہنس کے ملے ہم حال سنانا بھول گئے
علمبردار امن و آشتی ہوشیار ہو جائےتقاضا وقت کا یہ ہے کہ دنیا دار ہو جائے
منکشف تھے ہم پہ اسرار جمالراز دار جلوۂ جاناں تھے ہم
اپنے منصوروں کو اس دور نے پوچھا بھی نہیںپڑ گیا رخنہ صف دار و رسن میں ایسا
زمانہ قصۂ دار و رسن کو بھول نہ جائےکسی کے حلقۂ گیسو میں وہ کشش ہی نہیں
سایۂ گل میں ذرا دیر جو سستائے ہیںسایۂ دار سے یہ وعدہ خلافی تو نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books