aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तब्सिरे"
عالم میں جس کی دھوم تھی اس شاہکار پردیمک نے جو لکھے کبھی وہ تبصرے بھی دیکھ
ہم آج بھی ہیں زمیں پر مگر یہی ڈر ہےیہ تبصرے ہمیں عالی مقام کر دیں گے
کبھی نصیب ہو فرصت تو اس کو پڑھ لیناوہ ایک خط جو ترے نام چھوڑ آیا ہوں
تبصرے تھے عروج پر میرےمیں نے دیکھی زوال کی حیرت
کبھی اپنے عشق پہ تبصرے کبھی تذکرے رخ یار کےیوں ہی بیت جائیں گے یہ بھی دن جو خزاں کے ہیں نہ بہار کے
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
جیسا منظر ملے گوارا کرتبصرے چھوڑ دے نظارا کر
تبصرے کرنے لگے ہیں لوگ حسب حوصلہشوقؔ آسانی سے میں کچھ اور بھی مشکل بنا
جہاں کے تبصرے سے تنگ آ کربہت نقصان ہم نے کر لیا تھا
ابھی تو تھوڑا سا کاٹا ہے یہ سفر ہم نےکہاں گئے ہیں ترے ولولے محبت کے
تبصرے دنیا بدل سکتے نہیںتبصرے حالات پر فرمائیں کیا
تمہارے تبصرے سے تنگ آ کرہمارے حال نے کچھ کر لیا تو
مجھ کو خبر ملی ہے کہ پریوں کے دیس میںہوتے ہیں روز تبصرے اس کے جمال پر
ابھی آندھی پہ اظہرؔ تبصرے ہیںچراغوں کی خبر کوئی نہیں ہے
جب بھی محفل میں غزل اپنی سناتا ہے خمارؔتبصرے ہوتے ہیں ہر شعر پہ یوں ہے یوں ہے
بلقیسؔ اک چراغ سر راہ کیا رکھابستی کے ہر مکان ہی میں تبصرے ہوئے
تبصرے تذکرے سیاست کےمیر و غالب کے آستانہ میں
جہان ہوش میں تا حشر تبصرے ہوں گےزباں میں اپنی یہ کیا کہہ رہے تھے دیوانے
تبصرے ہوں ہجر پر یا وصل پراب کہاں ہم کو ہے فرصت چپ رہو
تھا عجب سیمینار کا موسم تبصرے ہو رہے تھے ہر فن پرشاعری پر سبھی کا قول تھا یے گرد کتنی جمی ہے درپن پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books