aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दबाना"
تجھ سے کچھ ملتے ہی وہ بے باک ہو جانا مرااور ترا دانتوں میں وہ انگلی دبانا یاد ہے
انگلیاں تار گریباں میں الجھ جاتی ہیںسخت دشوار ہے ہاتھوں سے دبانا دل کا
پہلے بنائے آنکھ میں خوابوں کے مقبرےپھر حسرتوں کو دل میں دبانا پڑا مجھے
ہمیں جب اپنا تعارف کرانا پڑتا ہےنہ جانے کتنے دکھوں کو دبانا پڑتا ہے
پر دانتوں تلے زباں دبانابیداد ہے قہر ہے ستم ہے
رسم دنیا مجھ کو بھی آخر نبھانا آ گیااپنے محسوسات کو دل میں دبانا آ گیا
بندوقوں سے ستہ حاصل کر سکتے ہو تم لیکنروز کوئی آواز دبانا چیخ دبانا بھی ڈر ہے
بھڑکے جذبات کو دبانا ہےپانی اس آگ کو بنانا ہے
جھگیوں کا حق دبانا آ گیاکوٹھیوں کو ظلم ڈھانا آ گیا
یہ کس کا تصور ہے یہ کس کا فسانا ہےجو اشک ہے آنکھوں میں تسبیح کا دانا ہے
اے خدا درد دل ہے بخشش دوستآب و دانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں
اپنی تسبیح رہنے دے زاہددانہ دانہ شمار کون کرے
مرے طائر نفس کو نہیں باغباں سے رنجشملے گھر میں آب و دانہ تو یہ دام تک نہ پہنچے
گھونسلے ویران ہیں اب وہ پرندے ہی کہاںاک بسیرے کے لئے جو آب و دانہ چھوڑ دیں
زیادہ کیا توقع ہو غزل سےمیاں بس آب و دانہ چل رہا ہے
کھیل دونوں کا چلے تین کا دانہ نہ پڑےسیڑھیاں آتی رہیں سانپ کا خانہ نہ پڑے
ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھےبے سبب ہوا غالبؔ دشمن آسماں اپنا
گرچہ ہے دل کشا بہت حسن فرنگ کی بہارطائرک بلند بام دانہ و دام سے گزر
صیاد اسیر دام رگ گل ہے عندلیبدکھلا رہا ہے چھپ کے اسے دام و دانہ کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books