aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दवा"
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہےآخر اس درد کی دوا کیا ہے
میں خدا کا نام لے کر پی رہا ہوں دوستوزہر بھی اس میں اگر ہوگا دوا ہو جائے گا
نہ دواۓ درد جگر ہوں میں نہ کسی کی میٹھی نظر ہوں میںنہ ادھر ہوں میں نہ ادھر ہوں میں نہ شکیب ہوں نہ قرار ہوں
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیادیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
افسردہ ہوں عبرت سے دوا کی نہیں حاجتغم کا مجھے یہ ضعف ہے بیمار نہیں ہوں
ابن مریم ہوا کرے کوئیمیرے دکھ کی دوا کرے کوئی
میں نے دنیا سے الگ رہ کے بھی دیکھا جوادؔایسی منہ زور اداسی کی دوا کچھ بھی نہیں
شفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھیکہ مقدور تک تو دوا کر چلے
ہیں زمانے میں عجب چیز محبت والےدرد خود بنتے ہیں خود اپنی دوا ہوتے ہیں
بیمار کو مرض کی دوا دینی چاہیےمیں پینا چاہتا ہوں پلا دینی چاہیے
درد منت کش دوا نہ ہوامیں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا
عشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانادرد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
دلیلوں سے دوا کا کام لینا سخت مشکل ہےمگر اس غم کی خاطر یہ ہنر بھی سیکھنا ہوگا
اس نگری کے کچھ لوگوں نےدکھ کا نام دوا رکھا ہے
گر مرض ہو دوا کرے کوئیمرنے والے کا کیا کرے کوئی
اور تدبیر کو نہیں کچھ دخلعشق کے درد کی دوا ہے عشق
یاد ہے جو اسی کو یاد کروہجر کی دوسری دوا ہی نہیں
کر دیا آج زمانے نے انہیں بھی مجبورکبھی یہ لوگ مرے دکھ کی دوا کرتے تھے
ہو سکیں ہم مزاج داں کیونکرہم کو ملتا ترا مزاج نہیں
فاصلے عمر کے کچھ اور بڑھا دیتی ہےجانے کیوں لوگ اسے پھر بھی دوا کہتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books