aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दस्तियाब"
اے دل کسی بھی طرح مجھے دستیاب کرجتنا بھی چاہیے اسے جیسا بھی چاہیے
ہر چیز دستیاب ہے بازار میں عدمؔجھوٹی خوشی خرید کے لا دیجئے مجھے
اٹھا کے پھینک دو کھڑکی سے ساغر و مینایے تشنگی جو تمہیں دستیاب ہو جائے
وہ مجھ کو دستیاب بڑی دیر تک رہامیں اس کا انتخاب بڑی دیر تک رہا
کس عمر میں نہ جانے قناعت پسند ہویہ دل کہ دستیاب سے بھی مطمئن نہیں
مجھے تو اس سے کئی آدمی بنانے تھےپرند بھی نہ بنے دستیاب مٹی کے
اک اک دکاں سے پوچھا کہ میں دستیاب ہوںانکار سن کے بجھ گیا اچھا نہیں ہوں میں
اسے بھی حاصل میں کر ہی لوں گاہو جائے گر دستیاب دنیا
اپنی انگلی پکڑ کے چلتے تھےخود کو ہم دستیاب تھے جب تھے
میری قیمت ہے پیار کے دو بولکتنے سستے میں دستیاب ہوں میں
ان دکانوں میں دستیاب کہاںلپ اسٹک آپ کے لبوں کے لیے
وہ خوش نصیب ہیں جن کو خدا کی ذات ملیہمیں اک آدمی مشکل سے دستیاب ہوا
تمام عمر گزاری ہے ان دیاروں میںخلوص ہوگا یہاں دستیاب رہنے دو
میں چاہتا ہوں کہ ہر شے ہو دستیاب مجھےمیں چاہتا ہوں کہ دامن میں رائیگانی ہو
کتنوں کو دستیاب ہے کتنوں کا رزق ہےاک چاند ہے جو ہجر کی راتوں کا رزق ہے
نہ جانے کیوں نظر انداز کر دیا مجھ کوجہاں پہ تم تھے وہیں دستیاب تھا میں بھی
اب جسے دیکھو وہی گھوم رہا ہے باندھےدستیاب اب کسی دوکان پہ دستار نہیں
ہم کہاں ہیں ہمیں نہیں معلومکس طرح خود کو دستیاب کریں
فرصت اس آدمی کو کہاں ہے گناہ کیروٹی جس آدمی کو ہو مشکل سے دستیاب
ہم کہاں ہوتے تھے خود کو دستیابکھل رہی ہے اب یہ ارزانی بہت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books