aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "देवता"
سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گااتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا
میری نگاہ شوق سے ہر گل ہے دیوتامیں عشق کا خدا ہوں مجھے یاد کیجیے
دیویاں پہنچیں تھیں اپنے بال بکھرائے ہوئےدیوتا مندر سے نکلے اور پجاری ہو گئے
ہم کہاں کے دیوتا ہیں بے وفا وہ ہیں تو کیاگھر میں کوئی گھر کی زینت ہے چلو یوں ہی سہی
مجھے دیوتا بنا کر تری چاہتوں نے پوجامرا پیار کہہ رہا ہے میں تجھے خدا بنا دوں
ابھی وصال کے زخموں سے خون رستا ہےابھی خفا ہے محبت کا دیوتا مجھ سے
وہ اس کا سادہ و معصوم والہانہ پنکسی بھی جگ میں کوئی دیوتا بھی کیا ہوگا
میں دیوتا کی طرح قید اپنے مندر میںوہ میرے جسم سے باہر میری تلاش میں ہے
سب لوگ اس سے پہلے کہ دیوتا سمجھتےہم نے ذرا سا خود کو انسان کر لیا ہے
دیوتا بننے کی حسرت میں معلق ہو گئےاب ذرا نیچے اتریے آدمی بن جائیے
عمارتوں میں محبت کا دیوتا ہے وہہمارے ہاتھ کٹے ہیں جسے بنانے میں
نہ جانے کتنی بلی دی ہے رت جگوں کی اسےمگر ملا نہ وہ خوابوں کا دیوتا اب تک
پتھروں کے دیس میں شیشے کا ہے اپنا وقاردیوتا اپنی جگہ اور آدمی اپنی جگہ
حقیقت سرخ مچھلی جانتی ہےسمندر کیسا بوڑھا دیوتا ہے
یہ سنا تھا کہ دیوتا ہے وہمیرے حق ہی میں کیوں ہوا پتھر
دل پرستار نہیں اپنا پجاری بھی نہیںدیوتا کوئی بھلا کیسے ہمارا ہوگا
سر محفل میں یوں خاموش رہ کرسبھی لوگوں کے تیور دیکھتا ہوں
آدمی تو خیر سے بستی میں ملتے ہی نہ تھےدیوتا تھے سو تھے پتھر سچ کو سچ کہتا تو کون
اب کسی اور کا پجاری ہےجس نے مانا تھا دیوتا مجھ کو
جیت کے بعد ہوتا ہے یہ فیصلہکون دانو ہے اور دیوتا کون ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books