aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "धड़कनें"
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیاوہ تری یاد تھی اب یاد آیا
دل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈےپتھر کی طرح بے حس و بے جان سا کیوں ہے
مدت ہوئی اک حادثۂ عشق کو لیکناب تک ہے ترے دل کے دھڑکنے کی صدا یاد
یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہو گئی ہیںجب ان کی یخ بستگی پرکھنا تمازتیں بھی شمار کرنا
تیز ہوتی جا رہی ہیں دھڑکنیں ایسے عدیمؔجیسے اگلے موڑ پر وہ بے وفا مل جائے گا
ترے بدن میں دھڑکنے لگا ہوں دل کی طرحیہ اور بات کہ اب بھی تجھے سنائی نہ دوں
کسی کے ساتھ گئیں دل کی دھڑکنیں قیصرؔپھر اس کے بعد محبت کا حادثہ نہ ہوا
یوں تیری نگاہوں میں اثر ڈھونڈ رہا ہوںجیسے کہ تجھے دل کے دھڑکنے کا پتا ہو
دھڑکنیں دفن ہو گئی ہوں گیدل میں دیوار کیوں کھڑی کر لی
دل دھڑکنے کی صدا آتی ہے گاہے گاہےجیسے اب بھی تری آواز مرے کان میں ہے
اس نے اک روز کیا ہم سے اچانک وہ سوالدھڑکنیں تھم سی گئیں وقت نے جنبش نہیں کی
کچھ ہوا کچھ دل دھڑکنے کی صداشور میں کچھ سن نہیں پاتا ہوں میں
دھڑکنیں دل کی گنے خوں میں روانی مانگےزندگی عشق کی اے دوست جوانی مانگے
پھر ترا ذکر کیا باد صبا نے مجھ سےپھر مرے دل کو دھڑکنے کے بہانے آئے
جانے والے نے ہمیشہ کی جدائی دے کردل کو آنکھوں میں دھڑکنے کے لیے چھوڑ دیا
ہم ہیں کہ کبھی ضبط کا دامن نہیں چھوڑادل ہے کہ دھڑکنے پہ کمر باندھے ہوئے ہے
دھڑکنیں سینے سے آنکھوں میں سمٹ آئی تھیںوہ بھی خاموش تھا ہم نے بھی وضاحت نہیں کی
دل کے بے کار دھڑکنے پہ کہاں خوش تھے میاںہم تو پھولے نہ سمائے بہ صدائے ہائے
دل میں تو دھڑکنے کی صدا بھی نہیں مشتاقؔرستے میں ہے وہ بھیڑ کہ رستہ نہیں ملتا
وصل محبوب کی امید میں تیزی سے چلیںدھڑکنیں اور یہ دیوار گھڑی شام کے بعد
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books