aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नाराज़गी"
بہت ناراض ہے وہ اور اسے ہم سے شکایت ہےکہ اس ناراضگی کی بھی شکایت کیوں نہیں کرتے
میں کل سے ناراض ہوں قسم سے اور ایک کونے میں جا پڑی ہوںہاں میں غلط ہوں دکھاؤ پھر بھی تمہی جھکاؤ مجھے مناؤ
اپنی قسمت میں لکھی تھی دھوپ کی ناراضگیسایۂ دیوار تھا لیکن پس دیوار تھا
ذرا سی بات پہ ناراضگی اگر ہے یہیتو پھر نبھے گی کہاں دوستی اگر ہے یہی
تیری ناراضگی قبول مگریہ بھی کیا بھول کر بھی بات نہ ہو
جانتا ہوں اس کی ہر ناراضگی کو میں مگراپنے حصے کا بھی تو کوئی گلہ رکھتا ہوں میں
اتنی ناراضگی ارے توبہوہ بھی بیمار سے خدا حافظ
اپنی ناراضگی سے ڈرتا ہوںکر تو سکتا ہوں بے قرار اسے
جیا ہوں عمر بھر میں بھی اکیلااسے بھی کیا ملا ناراضگی سے
تبدیلیاں ہیں عمر کے جانے کے ساتھ ساتھناراضگی بڑھی ہے منانے کے ساتھ ساتھ
ناراضگی نہ ہو تو محبت ہے بے مزہہستی خوشی بھی غم بھی ہے نفرت بھی پیار بھی
مجھ کو حسرت کہ حقیقت میں نہ دیکھا اس کواس کو ناراضگی کیوں خواب میں دیکھا تھا مجھے
ہو بہت مصروف تم یا ہے کوئی ناراضگیساتھ میں ملتے نہیں اب تھوڑی فرصت اور تم
تیری ناراضگی فصل خزاں ہےرفاقت گلستاں ہی گلستاں ہے
ہمیں بنائے جو شاعر نہیں بنا وہ غمہمارے شعر تو ناراضگی سے نکلے ہیں
تری ناراضگی بھی ختم کرنی ہے ابھی توتماشا سادھ کر جوکر بنیں گے جو بھی ہوگا
میری ناراضگی ٹھہر نہ سکیہاتھ میں لے کے وہ گلاب آئے
اک بات بڑھ کے باعث ناراضگی ہوئیکچھ لفظ منہ سے نکلے تو آہ و فغاں ہوئے
میں نے تو ان کی شان میں کچھ بھی نہیں کہاناراضگی کا ان کی کوئی بھی سبب نہیں
تجھے کیا خبر تیری ناراضگی نےرضامندی کو کیسے کیسے چھوا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books