aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नीव"
پڑی نیو آپس میں گو دوستی کی مگر دوستی کس طرح نبھ سکے گیاسے ہے نزاکت مجھے ہے نقاہت نہ وہ آنے والا نہ میں جانے والا
گھر کھود دیا سارا خزانے کی ہوس میںنیو آ گئی تہہ خانے کا در ہی نہیں آیا
فلک نے بھی نہ ٹھکانا کہیں دیا ہم کومکاں کی نیو زمیں سے ہٹا کے رکھی تھی
نیو جاتی ہے کھسکتی کیا کرے گا رب یہاںدین و مذہب ریت کے ہیں اور مندر ریت کا
صورت نہیں عروج کی سب کچھ طلسم ہےدنیا کی نیو رکھی گئی ہے زوال پر
نیو بیٹھی جا رہی ہے ساری دیواریں گئیںگھر کا باسی گھر کی حالت سے نہیں کیا آشنا
یعنی اول تم ہماری نیو میں رکھے گئےیعنی اس بنیاد پر سارا جہاں رکھا گیا
بکھرتی ٹوٹتی فصیل نیو کو ہلا گئیکہ داغ ذات پر تھا خاندان بھی نہیں بچا
ندی ندی رن پڑتے ہیں جب سے ناؤ اتاری ہےطوفانوں کے کس بل دیکھے اب ملاح کی باری ہے
لمحہ لمحہ ایک تعمیر مسلسل تھی حیاتآہ لیکن نیو کے لمحے ہی باہر رہ گئے
امیر شہر مجھے تاج دینے والا تھامیں نیو اس کے محل کی ہلا کے لوٹ آیا
مجلسی مانا تبسم ہے لبوں پر ان دنوںاس پہ امیدوں کی پھر سے نیو ڈالی جائے گی
ضرورت نینو کی ہوتی ہے در سے بام سے پہلےمحبت روح کرتی ہے سدا اجسام سے پہلے
نیو اگر کمزور بہت ہوپختہ گھر بھی ڈھہ جاتا ہے
کیا نیو رکھیں کیا لفظ چنیں دیوار دل کی بات بنےاک سیدھی سادی اینٹ کہی تو اس پرکار نے خشت رکھی
بت کدے کی نیو زاہد کس قدر مضبوط تھیآج تک کعبہ بھی ہے قائم اسی بنیاد پر
یہ کیسی داغ بیل ہے یہ کیسی نیو ہےآتا نہیں سمجھ میں کوئی ڈھنگ دور تک
ہمارے دور میں حکام کی یہ سازش ہےکہ خام نینو پہ ایواں بنا دئے جائیں
موت کا ایک دن معین ہےنیند کیوں رات بھر نہیں آتی
بن تمہارے کبھی نہیں آئیکیا مری نیند بھی تمہاری ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books