aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पस्तियाँ"
سمجھا کے پستیاں مرے اوج کمال کیاپنی بلندیاں وہ دکھا کر چلے گئے
یہ جو پستیاں ہیں عروج کی یہ تباہیاں جو ہیں ذہن کیکوئی راہ بر ہے تو آئے پھر انہیں راہبری کی تلاش ہے
نفرتوں کی پشت پر ہیں اونچی اونچی ہستیاںاب محبت کی حفاظت کر رہی ہیں پستیاں
اس بلندی پہ ہم نے پڑاؤ کیاجس کے آگے فقط پستیاں رہ گئیں
میں آسمان پہ پہنچا تو لڑکھڑانے لگابلندیوں میں عجب پستیاں نکل آئیں
پستیاں تیرا مقدر بن گئی ہیں آج کلیہ سزا ہے میری نظروں سے اتر جانے کے بعد
چھانی ہیں اس نے جا بجا صحرا کی پستیاںپہنچا ہے عشق پھر کہیں اوج کمال پر
ورق ورق بلندیوں کو چھو رہی ہیں پستیاںیہ زندگی صحیفۂ عمل کا اقتباس ہے
جن کو ملیں بلندیاں دیکھیں انہوں نے پستیاںہوتی ہے ہر دفعہ مگر وجہ زوال مختلف
وہ پستیاں اسی انسان کا مقدر ہیںبلندیوں سے فرشتے جہاں اترتے ہیں
کبھی خاک کی رفعتوں پر نظر ہےکبھی چرخ کی پستیاں دیکھتا ہوں
بلندیاں بھی مرا جسم پستیاں بھی بدننہ جانے کیسے مقامات لے کے آیا ہوں
قبول ہوتیں اگر پستیاں مجھے کاظمؔیہ آسمان مسائل نہ ٹوٹتا مجھ پر
اس بار پستیاں بھی میسر نہ آئیں گیشل ہو گئے جو بال و پر اونچی اڑان میں
پستیاں پنجوں کے بل اچھلی تو قیمت بڑھ گئیںعظمتیں بازار میں پہنچیں تو ارزاں ہو گئیں
ہیں گہری جڑ سے شجر کی بلندیاں مشروطسو پستیاں یہ کہیں میرا ارتقا تو نہیں
کیسا افسوس ماتم ہو کس بات کاپھر وہی پستیاں اور پسپائیاں
مری پرواز تھی شاہدؔ فلک پرزمیں کی پستیاں میں دیکھتا کیا
نظر سے اہل نظر کی چھپی نہیں ہیں سہیلؔجو پستیاں ہیں امیروں کی شان کے پیچھے
نظر نواز وہ پہلی سی ہستیاں نہ رہیںروا ہمارے لیے بت پرستیاں نہ رہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books