aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बीवी"
بیوی بیٹی بہن پڑوسن تھوڑی تھوڑی سی سب میںدن بھر اک رسی کے اوپر چلتی نٹنی جیسی ماں
سونا تو یار سونا ہے چاہے جہاں رہےبیوی ہے پھر بھی بیوی پرانی ہی کیوں نہ ہو
مرغزار شاعری میں گم رہا سبطؔ علیسو گئی رہ دیکھتے بیمار بیوی رات کو
جو تم پڑوسن کو اپنی بیوی سے چھپ کے پرفیوم دے رہے ہووہ جوتیوں سے یہ پیشکش لا زوال کر دے تو کیا کرو گے
صبح سویرا دفتر بیوی بچے محفل نیندیں راتیار کسی کو مشکل بھی ہوتی ہے اس آسانی پر
بیوی اکیلی ڈرتی ہےشام ہوئی اب چلیے گھر
قناعت ہے کسی مفلس کی بیویریاست داشتہ پر چل رہی ہے
وہ محبوبہ سے بیوی بن نہ جائےمری ماں کو پسند آئی بہت ہے
تم سے بیوی کو شکایت ہو اگرتو سلیمؔ احمد کو پڑھنا چاہئے
بیوی بچوں کی ہنسی اصل کمائی ہے مریبس یہی بچتی ہے لے دے کے رقم شام کے بعد
میاں بیوی کے رشتے اعتمادوں کی امانت ہیںمگر اک آنکھ دونوں غائبانہ چھوڑ دیتے ہیں
خلل اپنے دماغوں کا کریں تعبیر جدت سےیہ بیوی کے لئے ماں باپ کو آزار کرتے ہیں
ایک بیوی پہ جو کرتا ہے قناعت تا عمروہ تو شوہر نہیں ہوتا ہے ولی ہوتا ہے
اس قدر سنجیدہ تھا وہ دفعتاً بوڑھا ہوااور پھر اک دوپہر بیوی کو بیوہ کر گیا
بناؤں پاؤں کی جوتی میں اپنی بیوی کوکہ اپنے سر پہ بٹھاؤں کسی کے باپ کا کیا
ٹال کر بہنوں کو اگلی عید کے وعدے پہ وہاپنی بیوی کے لئے ریشم کی ساڑی لے گیا
میرے اور میرے چچا کے دور میں یہ فرق ہےان کو تو بیوی ملی تھی اور استانی مجھے
جس کو مذہب سے کچھ نہیں لینابیوی اس نے بھی مذہبی ڈھونڈی
بیوی سے ہم نے سچ یہ چھپایا ہے عمر بھرعورت سے بڑی چیز ہے عورت کی روٹیاں
بوسے بیوی کے ہنسی بچوں کی آنکھیں ماں کیقید خانے میں گرفتار سمجھئے ہم کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books