aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बुलंदी"
بلندی پر انہیں مٹی کی خوشبو تک نہیں آتییہ وہ شاخیں ہیں جن کو اب شجر اچھا نہیں لگتا
اب اس کو کفر مانیں یا بلندیٔ نظر جانیںخدائے دو جہاں کو دے کے ہم انسان لیتے ہیں
ہم کو معلوم ہے شہرت کی بلندی ہم نےقبر کی مٹی کا دیکھا ہے برابر ہونا
منظر اک بلندی پر اور ہم بنا سکتےعرش سے ادھر ہوتا کاش کے مکاں اپنا
دیکھتے کیوں ہو شکیبؔ اتنی بلندی کی طرفنہ اٹھایا کرو سر کو کہ یہ دستار گرے
سربلندی نصیب ہو کیسےسرنگوں ہے کہ سائبان میں ہے
شہرت کی بلندی بھی پل بھر کا تماشا ہےجس ڈال پہ بیٹھے ہو وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے
میسر آ چکی ہے سربلندی مڑ کے کیوں دیکھیںامامت مل گئی ہم کو تو امت چھوڑ دی ہم نے
جو آسماں کی بلندی کو چھونے والا تھاوہی منارہ زمیں پر دھڑام سے آیا
عجز گناہ کے دم تک ہیں عصمت کامل کے جلوےپستی ہے تو بلندی ہے راز بلندی پستی ہے
تجھ کو ان دیکھی بلندی میں سفر کرنا ہےاحتیاطاً مری ہمت مرے بازو رکھ لے
ان شہیدان وفا کے نام میرے سب سخنسر بلندی جن کو حاصل ہے سروں کے درمیاں
غرۂ اوج بنائے عالم امکاں نہ ہواس بلندی کے نصیبوں میں ہے پستی ایک دن
عمارتوں کی بلندی پہ کوئی موسم کیاکہاں سے آ گئی کچے مکان کی خوشبو
اس بلندی خوف سے آزاد ہو اس نے کہاچاند سے جب بھی کہا نیچے اترنے کے لیے
میں ایک ذرہ بلندی کو چھونے نکلا تھاہوا نے تھم کے زمیں پر گرا دیا مجھ کو
بلندی کے لیے بس اپنی ہی نظروں سے گرنا تھاہماری کم نصیبی ہم میں کچھ غیرت زیادہ تھی
تیشۂ وقت بتائے کہ تعارف کے لیےکن پہاڑوں کی بلندی پہ کھڑا ہو جاؤں
اس بلندی پہ بہت تنہا ہوںکاش میں سب کے برابر ہوتا
سنگ تو کوئی بڑھ کے اٹھاؤ شاخ ثمر کچھ دور نہیںجس کو بلندی سمجھے ہو ان ہاتھوں کی کوتاہی ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books