aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मंज़र"
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
اب تک مری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتابھیگی ہوئی اک شام کا منظر تری آنکھیں
بھیگی ہوئی آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گاگھر چھوڑ کے مت جاؤ کہیں گھر نہ ملے گا
ایک منظر پہ ٹھہرنے نہیں دیتی فطرتعمر بھر آنکھ کی قسمت میں سفر لگتا ہے
ہمارے شہر کے منظر نہ دیکھ پائیں گےیہاں کے لوگ تو آنکھوں میں خواب رکھتے ہیں
زمیں کا آخری منظر دکھائی دینے لگامیں دیکھتا ہوا پتھر دکھائی دینے لگا
میں آسماں پہ بہت دیر رہ نہیں سکتامگر یہ بات زمیں سے تو کہہ نہیں سکتا
ایسا خاموش تو منظر نہ فنا کا ہوتامیری تصویر بھی گرتی تو چھناکا ہوتا
نظر پر بار ہو جاتے ہیں منظرجہاں رہیو وہاں اکثر نہ رہیو
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
نزدیکیوں میں دور کا منظر تلاش کرجو ہاتھ میں نہیں ہے وہ پتھر تلاش کر
ایک نظر میں منظر کب کھلتے ہیں دوستتو نے دیکھا بھی ہے تو کیا دیکھا ہے
مے وہ کیوں بہت پیتے بزم غیر میں یا ربآج ہی ہوا منظور ان کو امتحاں اپنا
ذرا موسم تو بدلا ہے مگر پیڑوں کی شاخوں پر نئے پتوں کے آنے میں ابھی کچھ دن لگیں گےبہت سے زرد چہروں پر غبار غم ہے کم بے شک پر ان کو مسکرانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
بھیگتی آنکھوں کے منظر نہیں دیکھے جاتےہم سے اب اتنے سمندر نہیں دیکھے جاتے
آخر ظفرؔ ہوا ہوں منظر سے خود ہی غائباسلوب خاص اپنا میں عام کرتے کرتے
آنکھیں منظر ہوئیں کان نغمہ ہوئےگھر کے انداز ہی گھر سے جاتے رہے
نئی نئی آنکھیں ہوں تو ہر منظر اچھا لگتا ہےکچھ دن شہر میں گھومے لیکن اب گھر اچھا لگتا ہے
راتوں میں اک سورج بھی دکھ جائے گاہر منظر کو الٹا کر کے دیکھا جائے
ہوا کو بہت سرکشی کا نشہ ہےمگر یہ نہ بھولے دیا بھی دیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books