aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रंगीनी-ए-तहरीर"
سیکھی تھی جو آغاز محبت میں قلم نےباقی ہے وہ رنگینئ تحریر ابھی تک
جنم جنم کے ساتوں دکھ ہیں اس کے ماتھے پر تحریراپنا آپ مٹانا ہوگا یہ تحریر مٹانے میں
ہے پیش نظر شوخیٔ تحریر کسی کیکاغذ پہ اتر آئی ہے تصویر کسی کی
جبیں پہ کیا کیا تحریر خامۂ حق نےکہ آگہی بھی سمجھتی ہے سر پھرا مجھ کو
پیش کرتا ہے چھپا کر غم پنہاں لیکناس کی تحریر کا ہر زیر و زبر چیختا ہے
پرخوں ہے جگر لالۂ سیراب کی سوگندرنگینیٔ داغ دل بیتاب کی سوگند
کیا ہوا رنگینیٔ صبح و مسا باقی نہیںاپنے ہی گھر میں وہ پہلی سی فضا باقی نہیں
حسینوں نے رنگنیئی خواب شیریںسنی جب ہماری کہانی لٹا دی
بہ نام مختلف دور سبو و جام ہوتا ہےبظاہر فرق رنگینئ صبح و شام ہوتا ہے
رنگینئ مستقبل روشن ہے نظر میںہم تلخی ماحول سے گھبرا نہیں سکتے
جہاں رنگینیٔ حور و طہورا سربسر ہوگیوہاں غمازیٔ خشکیٔ ایماں کون دیکھے گا
رنگینیٔ تبسم پیہم نہ پوچھئےجیسے وہ آ رہے ہوں گلستاں لئے ہوئے
عجیب چیز تھی رنگینیٔ فریب بہارجدھر نگاہ اٹھی سادگی میں ڈوب گئے
ہر پھول ہر کلی پہ برستا ہے اب لہورنگینیٔ بہار چمن کیا بدل گئی
رنگینیٔ آغاز بہاراں کے اسیروانجام بہاراں پہ نظر ہے کہ نہیں ہے
رنگینیٔ بہار تمنا لئے ہوئےبیٹھا ہوں دل میں شوق کی دنیا لئے ہوئے
مری نظر کا تو کیا ذکر خود بہار کے پھولفریب خوردۂ رنگینیٔ بہار رہے
چمن میں خار ہی کیا گل بھی دل فگار ملےفریب خوردۂ رنگینیٔ بہار ملے
شعر میں رنگینی جوش تخیل چاہیئےمجھ کو اصغرؔ کم ہے عادت نالہ و فریاد کی
جب ابھرتے ہیں کہیں دل کی بہاروں کے نشاںاور بڑھ جاتی ہے رنگینیٔ تاریخ جہاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books