aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रौनक़"
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
ہائے اس شہر کی رونق کے میں صدقے جاؤںایسی بھرپور ہے جیسے کہ ہوا کچھ بھی نہیں
کل جنہیں چھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظرآج وہ رونق بازار نظر آتے ہیں
رونق بزم بن گئے لب پہ حکایتیں رہیںدل میں شکایتیں رہیں لب نہ مگر ہلا سکے
میں شہر کی رونق میں گم ہو کے بہت خوش تھااک شام بچا لیتا اک روز تو گھر جاتا
دل مضطر سے پوچھ اے رونق بزممیں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں
ترستی ہے نگاہ نا رسا جس کے نظارے کووہ رونق انجمن کی ہے انہی خلوت گزينوں میں
یہ جو زنداں میں تمہیں سائے نظر آتے ہیںیہ کبھی رونق دربار ہوا کرتے تھے
سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئیدنیا کی وہی رونق دل کی وہی تنہائی
جاتی ہے چلی جائے یہ مے خانے کی رونقکم ظرفوں کے ہاتھوں میں تو ساغر نہ ملے گا
دنیا تری رونق سے میں اب اوب رہا ہوںتو چاند مجھے کہتی تھی میں ڈوب رہا ہوں
ایک ہنگامہ پہ موقوف ہے گھر کی رونقنوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی
رونق بازار و محفل کم نہیں ہے آج بھیسانحہ اس شہر میں کوئی مگر ہونے کو ہے
یہ مانا شیشۂ دل رونق بازار الفت ہےمگر جب ٹوٹ جاتا ہے تو قیمت اور ہوتی ہے
جہاں والے مقید ہیں ابھی تک عہد طفلی میںیہاں اب بھی کھلونے رونق بازار ہوتے ہیں
رونق ہستی ہے عشق خانہ ویراں ساز سےانجمن بے شمع ہے گر برق خرمن میں نہیں
مرے ہم راہ گرچہ دور تک لوگوں کی رونق ہےمگر جیسے کوئی کم ہے کبھی ملنے چلے آؤ
دیکھتے ہی دیکھتے شہروں کی رونق بن گیاکل یہی چہرہ ہمارے آئنوں پر بار تھا
سورج بنا کے تو نے رونق جہاں کو بخشیرہنے کو یہ ہمارے اچھا مکاں بنایا
یا ادھر کچھ تیز کر دیجے گھروں کی روشنییا ادھر کچھ رونق بازار کم کر دیجیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books