aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लर्ज़ी"
آنکھ کی منڈیروں پر آرزو نہیں لرزیاک چراغ کی لو سے اک چراغ اوجھل تھا
آئے محفل میں تو لرزی ہیں چراغوں کی لویںان کے دیدار سے ہے شوخ گل ناز کا رنگ
چوکھٹوں پر اجنبی قدموں کی ابھریں آہٹیںسیڑھیاں دھڑکیں چھتیں لرزیں دریچے وا ہوئے
اس دید کی ساعت میں کئی رنگ ہیں لرزاںمیں ہوں کہ کوئی اور ہے دنیا ہے کہ تم ہو
اپنے ہی سائے سے ہر گام لرز جاتا ہوںراستے میں کوئی دیوار کھڑی ہو جیسے
ساز نشاط زندگی آج لرز لرز اٹھاکس کی نگاہیں عشق کا درد سنا کے رہ گئیں
باپ لرزاں ہے کہ پہنچی نہیں بارات اب تکاور ہم جولیاں دلہن کو سنوارے جائیں
دیکھ کر اپنے در و بام لرز جاتا ہوںمرے ہم سایے میں جب بھی کوئی دیوار گرے
دنیا لرز گئی دل حرماں نصیب کیاس طرح ساز عیش نہ چھیڑا کرے کوئی
بہت مہین تھا پردہ لرزتی آنکھوں کامجھے دکھایا بھی تو نے مجھے چھپایا بھی
ثابت ہوا ہے گردن مینا پہ خون خلقلرزے ہے موج مے تری رفتار دیکھ کر
ہر دم دل کی شاخ لرزتی رہتی تھیزرد ہوا لہرائی قصہ پاک ہوا
وہ جن کے سائے سے بھی بجلیاں لرزتی تھیںمری نظر سے کچھ ایسے بھی آشیاں گزرے
سوچ میں ڈوبا ہوا ہوں عکس اپنا دیکھ کرجی لرز اٹھا تری آنکھوں میں صحرا دیکھ کر
ہر پتا نا آسودہ ہے ماحول چمن آلودہ ہےرہ جائیں لرزتی شاخوں پر دو چار گلاب تو اچھا ہو
میری خاموشیوں میں لرزاں ہےمیرے نالوں کی گم شدہ آواز
اک صدا سنگ میں تڑپی ہوگیاک شرر پھول میں لرزا ہوگا
مری رفعتوں سے لرزاں کبھی مہر و ماہ و انجممری پستیوں سے خائف کبھی اوج خسروانہ
جوئے احساس میں لرزاں یہ گریزاں لمحاتنغمۂ درد میں ڈھل جائیں ضروری تو نہیں
اب تو جھونکے سے لرز اٹھتا ہوںنشۂ خواب گراں تھا پہلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books