aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लिखने"
رہے گا یاد مدینے سے واپسی کا سفرمیں نظم لکھنے لگا تھا کہ نعت ہو گئی ہے
پھر کوئی تازہ سخن دل میں جگہ کرتا ہےجب بھی لگتا ہے کہ لکھنے کو بچا کچھ بھی نہیں
تمہارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سےکوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہےنئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے
نام مرا تھا اور پتہ اپنے گھر کااس نے مجھ کو خط لکھنے کی کوشش کی
نام پانی پہ لکھنے سے کیا فائدہلکھتے لکھتے ترے ہاتھ تھک جائیں گے
میں جس کو لکھنے کے ارمان میں جیا اب تکورق ورق وہ فسانہ بکھر گیا یارو
مجھے لکھنے والا لکھے بھی کیا مجھے پڑھنے والا پڑھے بھی کیاجہاں میرا نام لکھا گیا وہیں روشنائی الٹ گئی
شرح غم ہائے بے حساب ہوں میںلکھنے بیٹھوں تو اک کتاب ہوں میں
جواب خط کے نہ لکھنے سے یہ ہوا معلومکہ آج سے ہمیں اے نامہ بر جواب ہوا
دل پہ مشکل ہے بہت دل کی کہانی لکھناجیسے بہتے ہوئے پانی پہ ہو پانی لکھنا
شعر لکھنے کا فائدہ کیا ہےاس سے کہنے کو اب رہا کیا ہے
قلم میں زور جتنا ہے جدائی کی بدولت ہےملن کے بعد لکھنے والے لکھنا چھوڑ دیتے ہیں
خوب آزادئ صحافت ہےنظم لکھنے پہ بھی قیامت ہے
دن کو دن رات کو میں رات نہ لکھنے پاؤںان کی کوشش ہے کہ حالات نہ لکھنے پاؤں
ممکن ہے لکھنے والے کو بھی یہ خبر نہ ہوقصے میں جو نہیں ہے وہی بات خاص ہے
سو رنگ مضامین ہیں جب لکھنے پہ آؤںگلدستۂ معنی مرے اشعار میں دیکھیں
میں بیٹھا تھا لکھنے اپنے غم اس کواشکوں سے کاغذ جل تھل ہے کیا لکھوں
وہ ساتھ نہ دیتا تو وہ داد نہ دیتا تویہ لکھنے لکھانے کا جو بھی ہے خلل جاتا
تم ہو جو کچھ کہاں چھپاؤ گےلکھنے والو نظر تو آؤ گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books