aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लेकिन"
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکنخاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہوتے تک
کہاں چراغ جلائیں کہاں گلاب رکھیںچھتیں تو ملتی ہیں لیکن مکاں نہیں ملتا
حال دل ہم بھی سناتے لیکنجب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
ہاں ہاں تری صورت حسیں لیکن تو ایسا بھی نہیںاک شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا ترا
کسے پکار رہا تھا وہ ڈوبتا ہوا دنصدا تو آئی تھی لیکن کوئی دہائی نہ تھی
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گےتری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے
چشم قاتل مری دشمن تھی ہمیشہ لیکنجیسی اب ہو گئی قاتل کبھی ایسی تو نہ تھی
آنسو تو بہت سے ہیں آنکھوں میں جگرؔ لیکنبندھ جائے سو موتی ہے رہ جائے سو دانا ہے
دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکنعمر بھر کون جواں کون حسیں رہتا ہے
نگاہ بادہ گوں یوں تو تری باتوں کا کیا کہناتری ہر بات لیکن احتیاطاً چھان لیتے ہیں
ان سے وعدہ تو کر لیا لیکناپنی کم فرصتی کو بھول گیا
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکندل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکنکھلتی ہیں بہت دل میں اتر کر تری آنکھیں
سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیںلیکن اس ترک محبت کا بھروسا بھی نہیں
فریب دے کے ترا جسم جیت لوں لیکنمیں پیڑ کاٹ کے کشتی نہیں بناؤں گا
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
جو نقاب رخ اٹھا دی تو یہ قید بھی لگا دیاٹھے ہر نگاہ لیکن کوئی بام تک نہ پہنچے
وہ ایک رشتۂ بے نام بھی نہیں لیکنمیں اب بھی اس کے اشاروں پہ سر جھکاؤں گی
شاید مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئیلیکن یقین سب کو دلاتا رہا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books