aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शीराज़ा"
خواب در خواب تھا جو شیرازہاب کہاں ہے بکھر گیا کب کا
تمہیں تو فخر تھا شیرازہ بندیٔ جاں پرہمارا کیا ہے کہ ہم تو بکھرنے والے تھے
ایک رشتہ بھی محبت کا اگر ٹوٹ گیادیکھتے دیکھتے شیرازہ بکھر جاتا ہے
میں نے کوشش کی بہت لیکن کہاں یکجا ہواصفحۂ ہستی کا شیرازہ رہا بکھرا ہوا
نظر میں ہے ہماری جادۂ راہ فنا غالبؔکہ یہ شیرازہ ہے عالم کے اجزائے پریشاں کا
درس عنوان تماشا بہ تغافل خوشترہے نگہ رشتۂ شیرازۂ مژگاں مجھ سے
خشک مشکیزہ لیے خالی پلٹنا ہے اسےاور دریاؤں کا شیرازہ بکھر جانا ہے
پریشاں بال کرتے ہیں انہیں شوخی سے مطلب ہےبکھرتا ہے اگر شیرازۂ عالم بکھر جائے
دل کہ ہے شیرازۂ ہستی ہوا کی زد پہ ہےآدمی، اے آدمی، اے انتظامی آدمی
تو ہی شیرازۂ جاں ہے تو ہی شیرازۂ دلجب تلک ہم پہ ترے جور و ستم ہیں ہم ہیں
ربط یک شیرازۂ وحشت ہیں اجزائے بہارسبزہ بیگانہ صبا آوارہ گل نا آشنا
آج پھر وہ آتے آتے رہ گیا اور آج پھرسر بسر بکھرا ہوا ہستی کا شیرازہ لگا
چاند کا دکھ بانٹنے نکلے ہیں اب اہل وفاروشنی کا سارا شیرازہ بکھر جانے کے بعد
اے صبا تجھ کو اسی زلف پریشاں کی قسممیرا شیرازۂ ہستی بھی پریشاں کرنا
یک قدم وحشت سے درس دفتر امکاں کھلاجادہ اجزائے دو عالم دشت کا شیرازہ تھا
مرے اندر کئی احساس پتھر ہو رہے ہیںیہ شیرازہ بکھرنا اب ضروری ہو گیا ہے
کہیں کوئی نہ کوئی اک کمی باقی ہی رہتی ہےمکمل زندگی کا کوئی شیرازہ نہیں ہوتا
چند لمحوں کی رفاقت ہی غنیمت ہے کہ پھرچند لمحوں میں یہ شیرازہ بکھر جائے گا
بچھڑتے وقت ہم دونوں کی حالت ایک جیسی تھیبکھرتے وقت جیسے کوئی شیرازہ نہیں ہوتا
اس کی ہر اک سوچ میں ہے اک مسلسل انتشاراس طرح بکھرا ہوا اس دل کا شیرازہ نہ تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books