aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सियाह-रात"
سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کایہی تو وقت ہے سورج ترے نکلنے کا
سیاہ رات سے ہم روشنی بناتے ہیںپرانی بات کو اکثر نئی بناتے ہیں
سیاہ رات کو رنگین کرنے والوں میںہمارے خواب بھی شامل ہیں مرنے والوں میں
سیاہ رات کے سینے پہ جگمگاتا ہواگزر گیا ہے کوئی روشنی لٹاتا ہوا
سیاہ رات پشیماں ہے ہم رکابی سےوہ روشنی ہے ترے غم کی ماہتابی سے
سیاہ رات کی سب آزمائشیں منظورکسی سحر کے اجالے کا آسرا تو ملا
سیاہ رات کے بدن پہ داغ بن کے رہ گئےہم آفتاب تھے مگر چراغ بن کے رہ گئے
سیاہ رات کے دریا کو پار کرتے چلوبس ایک دوسرے کو ہوشیار کرتے چلو
سیاہ رات کی ہر دل کشی کو بھول گئےدیئے جلا کے ہمیں روشنی کو بھول گئے
میں تلخیٔ حیات سے گھبرا کے پی گیاغم کی سیاہ رات سے گھبرا کے پی گیا
ستون دار پہ رکھتے چلو سروں کے چراغجہاں تلک یہ ستم کی سیاہ رات چلے
ہم سیاہ رات کی اسیری ہیںشوق رکھتے ہیں وہ اجالوں کا
سیاہ رات نے بے حال کر دیا مجھ کوکہ طول دے نہیں پایا کسی کہانی کو
زندگی اک سیاہ رات سہیعاشقی اک چراغ راہ تو ہے
سیاہ رات ستارے بجھاتی رہتی ہےیہ میرا خواب ستارہ کہاں نکلتا ہے
سیاہ رات کی تاریکیاں بجا لیکننویلی صبح کے منظر عجب سہانے ہیں
ہمارے شہر کا منظر بدلنے والا ہےسیاہ رات میں سورج نکلنے والا ہے
ہمارے گرد وہی آہنی سلاخیں ہیںسیاہ رات کا کٹنا تو ایک دھوکا تھا
کوئی چراغ جہاں روشنی کا ذکر کرےسیاہ رات کا چہرہ وہیں اتر جائے
سیاہ رات میں رفیق دشمنوں سے جا ملےمیں حوصلوں کی ٹوٹتی طناب دیکھتا رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books