aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सुन्नत"
عشق کی شان مرحبا عشق ہے سنت خداعشق میں جو بھی مٹ گیا اس کو کبھی فناؔ نہیں
سنت شاہ امم کا ہوں میں لذت آشناخاک سے بہتر کوئی بستر نہیں لگتا مجھے
کیا ادا ہونے کو ہے سنت ابراہیمیآگ ہی آگ ہے ہر سمت مگر زندہ ہوں
سنت قیسؔ کا پابند ہوں ورنہ یارواک نیا عشق مجھے روز صدا دیتا ہے
سنت ہے کوئی ہجرت ثانی بھلا بتاؤجاتا ہے کوئی اپنے مدینے کو چھوڑ کر
ہو بہ ہو اس کی اداؤں کی ادا لازم ہےیار کی سنت مسعود کو بدعت نہ بنا
آؤ پھر دھوم سے ہو آج غروب اور طلوعسنت بندگئ شمس و قمر تازہ کریں
کب ضروری ہے کہ ہم قیس کی سنت پہ چلیںمذہب عشق میں بدعت بھی تو ہو سکتی ہے
نہیں آگاہ مست بادۂ شوقکہاں سنت کدھر واجب کجا فرض
قیس تمہاری سنت ایسے زندہ کیہاتھوں میں کشکول اٹھا کر رقص کیا
میں ہی اب زہر پئے لیتا ہوں سچ کی خاطرکوئی تو سنت سقراط کی تجدید کرے
سنت یار کو رکھیں ملحوظعہد و پیماں کریں مکر جائیں
راہ سنت بھی یہی جادۂ ہجرت بھی یہیپاؤں رک جائیں جہاں بھی اسے گھر جانتے ہیں
بربادیوں سے درس بقا لے رہی ہوں میںیہ سنت کہن شہ کرب و بلا کی ہے
دعا سلام مرے اقربا کی سنت ہےتو منہ کو پھیر کے کیسے مجھے خفا کرے گا
یہ سنت حسین ہے سو اس لئے بھی میںبیعت قبول کی نہ کسی بھی یزید کی
میں کہ مصلوب ہوں دے مجھ کو بھی ظالم کا خطابسنت عیسیٰ جلا رکھ کہ میں جو ہوں سو ہوں
ہر سو موسم نور پہ تھا جب میلادوں ست سنگوں کاتھا جھنکار پہ راگ بسنتی صوفی سنت ملنگوں کا
ہمارے نام سے زندہ ہے سنت فرہادہم اپنے چاک گریباں سیا نہیں کرتے
نصیحت مجھ کو ترک عشق کی کچھ فرض نہیں تجھ پرنہ چھوڑ اے شیخ سنت منہ میں نت مسواک رہنے دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books