aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सूरत-ए-आईना"
حیران ہوں میں صورت آئینہ اے شکیلؔبیٹھا ہے سامنے کوئی تصویر کی طرح
عکس بنتے رہیں گے پیش نظرصورت آئینہ گری رہے گی
جانے کب کس کے سنورنے کا ارادہ جاگےاس لیے صورت آئینہ رہا ہوں میں بھی
پتھر ہو کہ فولاد ہو ڈرنے کا نہیں میںاب صورت آئینہ بکھرنے کا نہیں میں
جب سے پیش نظر اس یار کی پیشانی ہےصورت آئینہ حاصل مجھے حیرانی ہے
اس کے درشن سے ملی مجھ کو خود اپنی پہچانشکل اک روح تلک صورت آئینہ گئی
صورت آئینہ حیرت سے وہ تکتا رہ گیاآئنہ خانے میں جس نے غور سے دیکھا مجھے
دل صورت آئینہ ہو ہر نفس سے خالیپھر طور کے جلوؤں سے اسے راکھ بنا دے
پوچھتے کیا ہیں دم تکبیر تو نے کیا کیاصورت آئینہ چہرہ آپ کا دیکھا کیا
زباں میں تاب گویائی نہیں عرض طلب کیا ہوہم ان سے صورت آئینہ حیرانی سے ملتے ہیں
رنگ تہذیب و تمدن کے شناسا ہم بھی ہیںصورت آئینہ مرہون تماشا ہم بھی ہیں
ہر اک ذرے سے ہے تابانیٔ شمس و قمر پیداہر اک آئینے سے ہے صورت آئینہ گر پیدا
کس قدر ہے عجیب صورت حالغم ہے دل کو نہ شادمانی ہے
ہو رہا ہوں محو دید روئے جاناں ان دنوںکیوں نہ ہوں پھر صورت آئینہ حیراں ان دنوں
ہو گئے دیکھ کر وہ آئینہاپنی صورت پہ آپ ہی مائل
نہیں بے وجہ واعظ رونی صورتیہ حضرت آج رندوں میں پٹے ہیں
بیٹوں نے میرے نام کی دستار پہن لیاور بیٹیوں نے صورت آنچل کیا مجھے
منت قاصد کون اٹھائے شکوہ دریاں کون کرےنامۂ شوق غزل کی صورت چھپنے کو دو اخبار کے بیچ
دکھاتے نہیں شرم سے روئے روشنکوئی کامیابی کی صورت نہیں ہے
نکالی جائے کس ترکیب سے تقریر کی صورتوہ آئینہ کی صورت اور میں تصویر کی صورت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books