aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".dau"
اب نہ وہ میں نہ وہ تو ہے نہ وہ ماضی ہے فرازؔجیسے دو شخص تمنا کے سرابوں میں ملیں
پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیںزمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم
ہر اک مقام سے آگے گزر گیا مہ نوکمال کس کو میسر ہوا ہے بے تگ و دو
کیسے ہیں یہ ارمان یہ کاوش یہ تگ و دومنزل نہیں معلوم تو گھر کیوں نہیں جاتے
گرچہ ہیں مونس و غم خوار تگ و دو میں سہیپر تری طبع کو کب راہ پہ لا سکتے ہیں
وہ اپنے آپ مل گیا تقدیر میں جو تھاہم نے تمام عمر تگ و دو فضول کی
ہوئی اس دور میں منسوب مجھ سے بادہ آشامیپھر آیا وہ زمانہ جو جہاں میں جام جم نکلے
کاروان شوق جس کو زندگی کہتے ہو تماس تگ و دو کے جلو میں ہی سدا رہتا ہوں میں
ایک اندھی دوڑ ہے کس کو خبرکون ہے کس راہ پر آہستہ چل
خس خانۂ افکار میں کچھ بھی تو نہیں تھاچند ایک شرارے تھے اور ان کی تگ و دو تھی
یہ میدان تگ و دو ہے مشقت ہی مشقت ہےوہی جیتے گا جو سو بار ہارا ہم نہ کہتے تھے
کس طرح کے ہیں مکیں جن کی تگ و دو ہے یہیدر تو باقی رہیں دیوار نہ رہنے پائے
اس تگ و دو میں کہ ساری عمر ہو تیرے لیےدوست ہم اپنے لیے گزرا ہوا پل ہو گئے
ہر کوئی اپنی تگ و دو میں ہے مصروف یہاںکون اب کس کی اداسی کا سبب پوچھے ہے
عبث پریشاں ہیں تعبیر کی تگ و دو میںملی ہے نیند ہمیں خواب دیکھنے کے لئے
عقل کہتی ہے تری ساری تگ و دو بے سوددل کہے عشق میں بے سود زیاں تک جاؤں
اپنے دفتر سے نکلتے ہیں تو گھر جاتے ہیںلوگ جینے کی تگ و دو میں بھی مر جاتے ہیں
یہ دور ہے دور ہوس اس دور میں اے دلسنتا نہیں دل سے کوئی آواز محبت
وہ عشق صادق کی پاک منزل وہ کعبہ و دیر کے مراحلملے تھے رستے میں ہم کو دو گھر ادھر سے جاتے ادھر سے آتے
اے شانؔ مجھے خود نہیں معلوم کہ آخرمیری یہ تگ و دو کسے پانے کے لئے ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books