aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".fakk"
گزروں گا شہر سنگ سے جب آئنہ لیےچہرے کھلے دریچوں میں فق چھوڑ جاؤں گا
کچھ آج شام سے چہرہ ہے فق سحر کی طرحڈھلا ہی جاتا ہوں فرقت میں دوپہر کی طرح
چندرا کے مجھ کو بولے وہ آخر جو شب ہوئیفق ہو گیا ہے رنگ کسی کا سحر نہیں
کاغذ کے یہ پھول بھی اپنے چہروں کو فق پائیں گےاب کے موسم ان کو بھی حیرانی دے کر جائے گا
مجھ کو شکستگی کا قلق دیر تک رہاکیوں چہرہ پھر جناب کا فق دیر تک رہا
پتوں کو آرام نہیں ہےکان ہوا کے پک جاتے ہیں
بے نقاب اس نے کس کو دیکھ لیارنگ فق ہے جو ماہ کامل کا
اک ایک کلی کا رنگ فق ہےیہ کیسے گلاب بانٹتے ہو
نہ نکلو چاندنی راتوں میں کتنی بار کہاہوا ہے چاند کے چہرہ کا رنگ فق پھر سے
دل ہے بس اب الم سے شق یاس سے رنگ رخ ہے فقدیکھیں گے ہم کب اے قلقؔ آنکھوں سے مرقد علی
اداس اداس ہیں انساں ہر ایک چہرہ فقیہ شہر شہر ہے یا دشت ہے یہ لق و دق
آئینہ اپنے شعر کو کرنے لگا ہوں میںچہرہ مرے حریف کا ہونے لگا ہے فق
کیا دیکھ لیا خواب نے آئینۂ تعبیردل ہو گیا فق چہرۂ فق سے بھی زیادہ
فق رہا ہے نفس نفس میرازندگی اک عذاب ہو جیسے
لوگ کس طرح دکھاتے ہیں تبسم کی نمودروح کجلائی ہے چہرہ بھی تو فق سب کا ہے
تعزیرات پہ دل محشر تن لرزہ چہرہ فقرب نے چشم دو قطرہ سیال پہ چھوڑ دیا
شب وصال میں دل پر قلق ابھی سے ہےسحر ہے دور مرا رنگ فق ابھی سے ہے
راستے ویران چہرے فق لبوں پر خامشیدوستو یہ شہر بھی اب مجھ کو اپنا گھر لگے
کسی نے کہہ دی کوئی بات حق معلوم ہوتا ہےتبھی چہرے کا تیرے رنگ فق معلوم ہوتا ہے
منہ فق ہے اس طرح مری صبح فراق کاجیسے ہو پہلی شام غریب الدیار کی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books