aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".ijpm"
ذرا سی بات تھی اندیشۂ عجم نے اسےبڑھا دیا ہے فقط زیب داستاں کے لیے
بادہ گردان عجم وہ عربی میری شرابمرے ساغر سے جھجکتے ہیں مے آشام ابھی
رگ تاک منتظر ہے تری بارش کرم کیکہ عجم کے مے کدوں میں نہ رہی مے مغانہ
نہ اٹھا پھر کوئی رومیؔ عجم کے لالہ زاروں سےوہی آب و گل ایراں وہی تبریز ہے ساقی
تو عرب ہو یا عجم ہو ترا لا الٰہ الالغت غریب جب تک ترا دل نہ دے گواہی
اگر ہو ذوق تو خلوت میں پڑھ زبور عجمفغان نیم شبی بے نوائے راز نہیں
میں ہوں ایک شاعر بے نوا مجھے کون چاہے مرے سوامیں امیر شام و عجم نہیں میں کبیر کوفہ و رے نہیں
عظیمؔ عشق شہ دو سرا بسا دل میںوہی عجم کے لیے ہے وہی عرب کے لیے
کچھ اور ہیں اس حسن بسنتی کی ادائیںہیں ناز نگاران عجم اور طرح کے
اس دور نا شناس میں ہم سے عرب نژادلب کھولنے لگے تو عجم کر دیے گئے
شعر ہندی جو سنے مہرؔ جگر تفتہ کےاپنا انداز فصیحان عجم بھول گئے
اجم کی طرح ہے گونگا عرب بھییہ اس کی مصلحت یا بے حسی ہے
کبھی خدا کی پرستش کبھی ثنائے بتاںرہ عرب پہ کبھی جادۂ عجم پہ چلا
یہ ہے تاریخ کا دربار کچھ درویش بیٹھے ہیںکھڑے ہیں قیصر و فغفور و دارائے عجم پیچھے
یہ جمالؔ مے کدہ ہے نہیں یاں کوئی تکلفاو عرب عجم کے جھگڑے نہ حسب نسب نہ ذاتیں
گفتگو ہے کنائیوں میں حسنسب عجم ایک ساتھ بیٹھے ہیں
شہرت ہوئی ہے جب سے ترے شعر کی ولیؔمشتاق تجھ سخن کا عرب تا عجم ہوا
حق گوئی کے محاذ پہ منظر بدل گیاخاموش سب عرب ہیں عجم بولنے لگے
عربی لوگ ہیں تو ہونے دووہ خدا تو نہیں عجم بیزار
کوچۂ یار میں تھوڑی سی جگہ دے اے بختمانگتا تجھ سے نہیں ملک عجم یا قسمت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books