aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".nmo"
میدان وفا دربار نہیں یاں نام و نسب کی پوچھ کہاںعاشق تو کسی کا نام نہیں کچھ عشق کسی کی ذات نہیں
گھروندے تو گھروندے ہیں چٹانیں ٹوٹ جاتی ہیںاڑانے کے لیے آندھی اگر نام و نشاں آئی
کیا پوچھتے ہو نام و نشان مسافراںہندوستاں میں آئے ہیں ہندوستاں کے تھے
گم ہو کے جان تو مری آغوش ذات میںبے نام و بے نشاں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا
جلوۂ حسن ازل تھے وہ دیارجن کے اب نام و نشاں یاد نہیں
مرا نام و نسب کیا پوچھتے ہو!ذلیل و خوار و رسوا آدمی ہوں
کیسے کیسے سر کشیدہ لوگ تھےجن کا اب نام و نشاں کچھ بھی نہیں
میں ایک سلسلۂ آتشیں میں بیعت تھاسو خاک ہو گیا نام و نشاں کے ہوتے ہوئے
کون جانے تھا اس کا نام و نمودمیری بربادی سے بنا ہے عشق
اے شہر ترا نام و نشاں بھی نہیں ہوتاجو حادثے ہونے تھے اگر ہو گئے ہوتے
ان راستوں میں نام و نسب کا نشاں نہ تھاہنگامۂ بہار میں خلقت جدھر گئی
فرش تا عرش کوئی نام و نشاں مل نہ سکامیں جسے ڈھونڈھ رہا تھا مرے اندر نکلا
ہم سے پوچھا نہ گیا نام و نشاں بھی ان کاجستجو کی کوئی تمہید اٹھائی نہ گئی
ابھی تو کوئی بھی نام و نشاں نہیں اس کاہمیں جو موج کنارے لگانے والی ہے
ہم اہل جبر کے نام و نسب سے واقف ہیںسروں کی فصل جب اتری تھی تب سے واقف ہیں
گو میرؔ جہاں میں کنھوں نے تجھ کو نہ جاناموجود نہ تھا تو تو کہاں نام و نشاں تھا
یہ موت و عدم کون و مکاں اور ہی کچھ ہےسن لے کہ مرا نام و نشاں اور ہی کچھ ہے
بچاتے پھرتے آخر کب تلک دست عزیزاں سےانہیں کو سونپ کر ہم تو کلاہ نام و ننگ آئے
اکتا کے ہم نے توڑی تھی زنجیر نام و ننگاب تک فضا میں ہے وہی جھنکار دیکھیے
اب ان کا نام و نسب دوسرے بتاتے ہیںعروج ملتے ہی کیا کیا ادائیں ملتی ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books