aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".vzu"
سر سے پا تک وہ گلابوں کا شجر لگتا ہےبا وضو ہو کے بھی چھوتے ہوئے ڈر لگتا ہے
نہ تن میں خون فراہم نہ اشک آنکھوں میںنماز شوق تو واجب ہے بے وضو ہی سہی
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیودامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
دنوں کے بعد اچانک تمہارا دھیان آیاخدا کا شکر کہ اس وقت با وضو ہم تھے
اجاڑ رت کو گلابی بنائے رکھتی ہےہماری آنکھ تری دید سے وضو کر کے
صف زاہداں ہے تو بے یقیں صف مے کشاں ہے تو بے طلبنہ وہ صبح ورد و وضو کی ہے نہ وہ شام جام و سبو کی ہے
وہ کالے ہونٹ جام سمجھ کر چڑھا گئےوہ آب جس سے میں نے وضو تک کیا نہ تھا
بڑا حسین تقدس ہے اس کے چہرے پرمیں اس کی آنکھوں میں جھانکوں تو با وضو ہو جاؤں
''تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیودامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں''
مجھ کو آتا ہے تیمم نہ وضو آتا ہےسجدہ کر لیتا ہوں جب سامنے تو آتا ہے
گو زندگی زاہد بے چارہ عبث ہےاتنا ہے کہ رہتی تو ہے تدبیر وضو کی
اگرچہ بحر کی موجوں میں ہے مقام اس کاصفائے پاکی طینت سے ہے گہر کا وضو
خواب میں بھی کبھی چھونا تو وضو کر کے صداؔکبھی میلا کبھی رسوا نہیں کرنا ہے اسے
کہہ دو کہ بے وضو نہ چھوئے اس کو محتسببوتل میں بند روح کسی پارسا کی ہے
ہم بھی مقتل میں سر کٹائیں گےاپنے خوں سے وضو کرو گے تم
تری طلب نے رکھا انہماک پاکیزہنماز عشق ترے واسطے وضو تو ہے
کیا خبر تجھ کو گزاری کیسے میں نے شام غمآنسوؤں کا پانی لے کر میں وضو کرتی رہی
جناب شیخ پہنچ جاتے حوض کوثر تکاگر شراب سے مے خانے میں وضو کرتے
لگا رکھی ہے خاک اس رہ گزر کیتیمم اپنا بڑھ کر ہے وضو سے
قریب آ نہ سکی کوئی بے وضو خواہشبدن سرائے میں خوشبو تھی پارسائی کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books