aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Daro"
جل اٹھے بزم غیر کے در و بامجب بھی ہم خانماں خراب آئے
جس کی سانسوں سے مہکتے تھے در و بام ترےاے مکاں بول کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کیسو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیےکوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو
پتھروں میں بھی زباں ہوتی ہے دل ہوتے ہیںاپنے گھر کے در و دیوار سجا کر دیکھو
کیا راہ بدلنے کا گلہ ہم سفروں سےجس رہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
اب خاک اڑ رہی ہے یہاں انتظار کیاے دل یہ بام و در کسی جان جہاں کے تھے
گہری رات ہے اور طوفان کا شور بہتگھر کے در و دیوار بھی ہیں کمزور بہت
جب اس کی بزم میں دار و رسن کی بات چلیمیں جھٹ سے اٹھ گیا اور آگے آ کے بیٹھ گیا
تھی مشورت کی ہم کو بسانا ہے گھر نیادل نے کہا کہ میرے در و بام ڈھائیے
دیکھ کر اپنے در و بام لرز جاتا ہوںمرے ہم سایے میں جب بھی کوئی دیوار گرے
جب بھی گئے عذاب در و بام تھا وہیآخر کو کتنی دیر سے گھر جانا چاہیے
اعلان حق میں خطرۂ دار و رسن تو ہےلیکن سوال یہ ہے کہ دار و رسن کے بعد
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیںوفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
یاد ہے زینۂ پیچاں اس کادر و دیوار مکاں یاد نہیں
چیختے ہیں در و دیوار نہیں ہوتا میںآنکھ کھلنے پہ بھی بیدار نہیں ہوتا میں
لوگ اپنے در و دیوار سے ہوشیار رہیںآج دیوانے کا گھر جانے کو جی چاہے ہے
بند باہر سے مری ذات کا در ہے مجھ میںمیں نہیں خود میں یہ اک عام خبر ہے مجھ میں
تیغ منصف ہو جہاں دار و رسن ہوں شاہدبے گنہ کون ہے اس شہر میں قاتل کے سوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books