aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Musala"
خراب کوشک سلطان و خانقاہ فقیرفغاں کہ تخت و مصلیٰ کمال رزاقی
تیری آنکھوں میں دکھائی دے محبت میریبے نمازی ترے بستے سے مصلیٰ نکلے
مرے آگے تو اب کچھ دن سے ہر آنسو محبت کاکنار آب رکناباد و گلگشت مصلےٰ ہے
ہر جام ہے نظارۂ کوثر مرے حق میںہر گام ہے گلگشت مصلےٰ مرے آگے
زاہد ہو دوچار نگہ مست تو دیکھیںآلودہ بہ مے کیونکہ مصلیٰ نہیں ہوتا
شب وصال اس کا سرخ آنچل مصلیٰ کر کےبدن وظیفے کا ورد جاری رکھا ہوا ہے
شیخ جی آؤ مصلیٰ گرو جام کروجنس تقویٰ کے تئیں صرف مئے خام کرو
کل میرے گھر سے میرا مصلیٰ اڑا لیاملا بھی اعتبار کے قابل نہیں رہا
میں بچھاتا ہوں مصلیٰ سر محراب نیازپھر عبادت مجھے پاتال میں لے جاتی ہے
بہتیری گرو جنس کلالوں کے پڑی ہےکیا ذکر ہے واعظ کے مصلیٰ و ردا کا
میکشوں میں نہ کوئی مجھ سا نمازی ہوگادر مے خانہ پہ بچھتا ہے مصلیٰ اپنا
دیکھ بت خانے میں تصویر کا عالم اے شیخیاں مصلیٰ نہیں منبر نہیں محراب نہیں
یہ لوگ کس لئے اپنے طواف میں ہیں مگنصنم کدے میں مصلیٰ بچھا نہ رہ جائے
تہذیب مصلیٰ سے واقف ہی نہ تھا کچھ بھیاور بیٹھ گیا دیکھو سجادے پہ آ کر کے
دیدۂ نم پہ بچھا کر ہی مصلیٰ دل کااشک بن کر مرے جذبوں کی امامت کریے
بزم سے ساقی کے ہم سے رند نکلے پاک صافاپنا اب کعبہ میں پہنچے گا مصلیٰ اک اور
زاہد ہو اور تقویٰ عابد ہو اور مصلیٰمالا ہو اور برہمن صہبا ہو اور ہم ہوں
بس اتنی ضد تھی مصلیٰ بچھا کے پینا ہےپلٹ کے میری انا میکدے سے آئی ہے
لغزشیں میری مسلم ابتدائے عشق میںآپ کو بھی کچھ خبر تھی آپ کو بھی ہوش تھا
کافر ہوں نہ پھونکوں جو ترے کعبہ میں اے شیخناقوس بغل میں ہے مصلٰی نہ سمجھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books