aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Pyaar"
میٹھی میٹھی چھیڑ کر باتیں نرالی پیار کیذکر دشمن کا وہ باتوں میں اڑانا یاد ہے
آخرش وہ بھی کہیں ریت پہ بیٹھی ہوگیتیرا یہ پیار بھی دریا ہے اتر جائے گا
جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیںدبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں
ان سے نظریں کیا ملیں روشن فضائیں ہو گئیںآج جانا پیار کی جادوگری کیا چیز ہے
ذکر مہر و وفا تو ہم کرتےپر تمہیں شرمسار کون کرے
کیسے دن تھے کیسی راتیں کیسی باتیں گھاتیں تھیںمن بالک ہے پہلے پیار کا سندر سپنا بھول گیا
وہ جان ہی گئے کہ ہمیں ان سے پیار ہےآنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھئے
کہاں کا صبر کہ دم پر ہے بن گئی ظالمبہ تنگ آئے تو حال دل آشکار کیا
کیا بتائیں پیار کی بازی وفا کی راہ میںکون جیتا کون ہارا یہ کہانی پھر سہی
تنہا ہوا سفر میں تو مجھ پہ کھلا یہ بھیدسائے سے پیار دھوپ سے نفرت اسے بھی تھی
سفینۂ برگ گل بنا لے گا قافلہ مور ناتواں کاہزار موجوں کی ہو کشاکش مگر یہ دریا سے پار ہوگا
تم ہتھیلی کو مرے پیار کی مہندی سے رنگواپنی آنکھوں میں مرے نام کا کاجل کر دو
بھول کر اپنا زمانہ یہ زمانے والےآج کے پیار کو معیوب سمجھتے ہوں گے
زندگی جس کو ترا پیار ملا وہ جانےہم تو ناکام رہے چاہنے والوں کی طرح
رہے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کریہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے
بول پڑتے ہیں ہم جو آگے سےپیار بڑھتا ہے اس رویے سے
آپ کو پیار ہے مجھ سے کہ نہیں ہے مجھ سےجانے کیوں ایسے سوالات نے دل توڑ دیا
مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہےتری الفت نے محبت مری عادت کر دی
وہ لوگ میرے بہت پیار کرنے والے تھےگزر گئے ہیں جو موسم گزرنے والے تھے
ہر دل میں چھپا ہے تیر کوئی ہر پاؤں میں ہے زنجیر کوئیپوچھے کوئی ان سے غم کے مزے جو پیار کی باتیں کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books