aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Tuk.De"
جس کی آواز میں سلوٹ ہو نگاہوں میں شکنایسی تصویر کے ٹکڑے نہیں جوڑا کرتے
ہنس ہنس کے جواں دل کے ہم کیوں نہ چنیں ٹکڑےہر شخص کی قسمت میں انعام نہیں ہوتا
ایک امید بار بار آ کراپنے ٹکڑے تلاش کرتی ہے
آزادی کا دروازہ بھی خود ہی کھولیں گی زنجیریںٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گی جب حد سے بڑھیں گی زنجیریں
گہ لوہو ٹپکتا ہے گہ لخت دل آنکھوں سےیا ٹکڑے جگر ہی کے ہر آن نکلتے ہیں
دل ہے داغ جگر ہے ٹکڑے آنسو سارے خون ہوئےلوہو پانی ایک کرے یہ عشق لالہ عذاراں ہے
ٹوٹ کر بکھری ہوئی تلوار کے ٹکڑے سمیٹاور اپنے ہار جانے کا سبب معلوم کر
ہرے گلاس میں چاند کے ٹکڑےلال صراحی میں سونا تھا
بہت رک رک کے چلتی ہے ہوا خالی مکانوں میںبجھے ٹکڑے پڑے ہیں سگریٹوں کے راکھ دانوں میں
آپ کے ٹکڑوں کے ٹکڑے کر دئے جائیں گے پرآپ کی تعظیم میں کوئی کسر ہوگی نہیں
ٹکڑے کر ڈالے کوئی اس کے تو میں بھی خوش ہوںدل نہ ہوگا نہ مری جان محبت ہوگی
دل کے ٹکڑے ہوئے برسات ہوئی اشکوں کیکیا کہوں کیا کیا ہوا ہے ترے جانے کے بعد
جگر کے ٹکڑے ہوئے جل کے دل کباب ہوایہ عشق جان کو میرے کوئی عذاب ہوا
کچھ تو پائیں گے اس کی قربتوں کا خمیازہدل تو ہو چکے ٹکڑے اب سروں کی باری ہے
زمانے بھر سے بچا کر وہ اپنے آنچل میںمرے وجود کے ٹکڑے سنبھال رکھتے ہیں
ہر نالے میں یاں ٹکڑے جگر ہوتا ہے بلبلآسان نہیں طرز اڑانی مرے دل کی
سنا ہے برف کے ٹکڑے ہیں دل حسینوں کےکچھ آنچ پا کے یہ چاندی پگھل تو سکتی ہے
محتسب چن لینے دے اک اک مجھےدل کے ٹکڑے ہیں یہ ٹکڑے جام کے
یہ کشمکش ہوئی کہ گریباں مرا ادھرٹکڑے ہوا اور اس کا دوپٹہ بھی پھٹ گیا
میں جوڑ تو دیتا تری تصویر کے ٹکڑےمشکل تھا کہ وو پہلا سا چہرہ نکل آتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books