aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aa.ngan"
وہ جب آئے گا تو پھر اس کی رفاقت کے لیےموسم گل مرے آنگن میں ٹھہر جائے گا
ایک ہی مژدہ صبح لاتی ہےدھوپ آنگن میں پھیل جاتی ہے
آوارہ مزاجی نے پھیلا دیا آنگن کوآکاش کی چادر ہے دھرتی کا بچھونا ہے
دور کے چاند کو ڈھونڈو نہ کسی آنچل میںیہ اجالا نہیں آنگن میں سمانے والا
ساری گلی سنسان پڑی تھی باد فنا کے پہرے میںہجر کے دالان اور آنگن میں بس اک سایہ زندہ تھا
اک حویلی ہوں اس کا در بھی ہوںخود ہی آنگن خود ہی شجر بھی ہوں
دھول اڑتی ہے جو اس آنگن میںاس کو بھیجو صبا صبا بھیجو
توہم کی سیہ شب کو کرن سے چاک کر کے آگہی ہر ایک آنگن میں نیا سورج اتارےمگر افسوس یہ سچ ہے وہ شب تھی اور یہ سورج ہے یہ سب کو مان جانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
چھت سے اس کی دھوپ کے نیزے آتے ہیںجب آنگن میں چھاؤں ہماری رہتی ہے
پھر کاگا بولا گھر کے سونے آنگن میںپھر امرت رس کی بوند پڑی تم یاد آئے
اس کی خوشبو سے کبھی میرا بھی آنگن مہکےمیرے گھر میں بھی کبھی رات کی رانی آئے
میرے آنگن میں آئے یا تیرے سر پر چوٹ لگےسناٹوں میں بولنے والا پتھر اچھا لگتا ہے
جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہےان کا ہر عیب زمانے کو ہنر لگتا ہے
پھر تمہیں روز سنواریں تمہیں بڑھتا دیکھیںکیوں نہ آنگن میں چنبیلی سا لگا لیں تم کو
اچھی نہیں ہے شہر کے رستوں سے دوستیآنگن میں پھیل جائے نہ بازار دیکھنا
جاگ اے مرے ہمسایہ خوابوں کے تسلسل سےدیوار سے آنگن میں اب دھوپ اتر آئی
اس کو بھولے برسوں گزرے لیکن آج نہ جانے کیوںآنگن میں ہنستے بچوں کو بے کارن دھمکایا ہے
ہر آنگن میں آئے تیرے اجلے روپ کی دھوپچھیل چھبیلی رانی تھوڑا گھونگھٹ اور نکال
آنگن میں پھر چڑیاں بولیںتو اب سو کر اٹھا ہوگا
خدا کرے کہ یہ پودا زمیں کا ہو جائےکہ آرزو مرے آنگن کو ایک پھول کی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books