aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aalam-e-naa-paa.edaar"
تو پائیدار عالم ناپائیدار میںباقی فنا نصیب ہیں اس خاک زار میں
سانسوں پہ اختیار نہ دنیا کا اعتبارفطرت یہی ہے عالم ناپائیدار کی
یہ اختیار میں ہے نہ وہ اختیار میںکیا بے بسی ہے عالم ناپائیدار میں
بے بقا ہے عالم ناپائیدارکچھ نہیں دنیائے فانی کچھ نہیں
لگتا نہیں ہے دل مرا اجڑے دیار میںکس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں
لاتا ہے کون شور نفس کو شمار میںسب جی رہے ہیں عالم ناپائیدار میں
اک داغ ہی سہی ٹھہر اے مرگ ناگہاںلے جائیں کچھ تو عالم ناپائیدار سے
ہنگامہ گرم ہستئ نا پائیدار کاچشمک ہے برق کی کہ تبسم شرار کا
سوائے ذات خدا سب کے واسطے ہے فناثبات ہستئ نا پائیدار دیکھ چکے
خمار ہستیٔ ناپائیدار دیکھ چکاچلا ہوں جوش میں پھر ساغر و سبو کے لیے
ہر ایک رنگ میں یہ مرکز ہم و غم ہےمآل ہستئ نا پائیدار کیا دیکھیں
کب تمام عمر ساتھ رہتی ہےزعم ناپائیدار کی خوشبو
حباب موجوں پہ ابھرا تو آہ بھر کے کہارہین ہستیٔ ناپائیدار ہم بھی ہیں
عیش ناپائیدار پر نازاںآدمی کتنا بھولا بھالا ہے
کٹ جائے پتا کب ورق روزگار کاکیا اعتبار ہستئ نا پائیدار کا
آیا ہے تو جہاں میں مثال شرار دیکھدم دے نہ جائے ہستیٔ نا پائیدار دیکھ
جب ربط و ضبط حسن محبت نہیں رہاہے بار دوش ہستئ ناپائیدار کیوں
دنیا سے یاسؔ جانے کو جی چاہتا نہیںاللہ رے حسن گلشن ناپائیدار کا
بہار آئے گی پھر یاسؔ ناامید نہ ہوابھی تو گلشن ناپائیدار باقی ہے
خیال توسیع و رفعت بام و در کی خواہش بجا ہے لیکنمکان کا بوجھ سہہ سکے گی بنائے ناپائیدار کب تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books