aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "adaalat"
پھر کھلا ہے در عدالت نازگرم بازار فوجداری ہے
وہ بھی سر مقتل ہے کہ سچ جس کا تھا شاہداور واقف احوال عدالت بھی بہت تھی
سچ جہاں پابستہ ملزم کے کٹہرے میں ملےاس عدالت میں سنے گا عدل کی تفسیر کون
فیصلہ لکھا ہوا رکھا ہے پہلے سے خلافآپ کیا خاک عدالت میں صفائی دیں گے
میسر آ چکی ہے سربلندی مڑ کے کیوں دیکھیںامامت مل گئی ہم کو تو امت چھوڑ دی ہم نے
میں چپ رہا تو مجھے مار دے گا میرا ضمیرگواہی دی تو عدالت میں مارا جاؤں گا
تم نے سچ بولنے کی جرأت کییہ بھی توہین ہے عدالت کی
طواف کرتی ہے معصومیت یوں کمسن کاکہ قتل کر دے عدالت میں بھی تو صاف بری
تجھ کو سوچوں تو ترے جسم کی خوشبو آئےمیری غزلوں میں علامت کی طرح تو آئے
آپ ہی کی ہے عدالت آپ ہی منصف بھی ہیںیہ تو کہیے آپ کے عیب و ہنر دیکھے گا کون
عدالت فرش مقتل دھو رہی ہےاصولوں کی شہادت ہو گئی کیا
رات کو رات ہی اس بار کہا ہے ہم نےہم نے اس بار بھی توہین عدالت نہیں کی
ایک وقت آتا ہے منصفی نہیں ملتیجھوٹ کی وکالت کیا خوف کی عدالت کیا
میں لٹ گیا ہوں مظفرؔ حیات کے ہاتھوںسنے گی کس کی عدالت مقدمہ میرا
ہم نے خود اپنی عدالت سے سزا پائی ہےزخم جتنے بھی ہیں اپنے ہی کمائے ہوئے ہیں
تاریخ پہ تاریخ بدل دے نہ گواہیمنصف ہی عدالت کا بدل جائے تو اچھا
وہ قاتلوں کو چھڑا لائے گا عدالت سےہے اس کی بات مدلل بیان اونچا ہے
میرا ایثار مرے زعم میں بے اجر نہ تھااور میں اپنی عدالت میں بھی جھوٹا نکلا
ایک عدالت اور ہے جس میں ہم تم اک دن حاضر ہوں گےفیصلہ سن کر خوش مت ہونا اک میزان ابھی باقی ہے
کس عدالت میں کریں پیش مقدمہ دل کااب کہیں کس سے کہ اشکوں کی گواہی لکھیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books