aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ahl-e-zar"
اہل زر کے عتاب ہیں کیا کیامفلسوں پر عذاب ہیں کیا کیا
میں اہل زر بھی نہیں اہل سلطنت بھی نہیںسو میرا کوئی خبر گیر خیریت بھی نہیں
وہ خود کو ریشمی کپڑوں سے اہل زر سمجھتے ہیںسرابوں کی چمک کو جھیل کا منظر سمجھتے ہیں
مرے خوں سے جلاتا ہے چراغ شہر اہل زرمرے ہی گھر کے آنگن میں سحر آنے نہیں دیتا
شمیمؔ انجمن اہل زر میں کیا جائیںلہو کا رنگ جھلکتا ہے آبگینوں سے
بجھ گئی شمع جنوں لٹ گئی بزم یاراںاہل دل سوزش جاں ہوتی ہے کیا بھول گئے
محترم نہ کیوں کہیےآخر اہل زر ہیں لوگ
صحافت کو خریدا اہل زر نےرہی اب سرخیاں تیری نہ میری
ہر جگہ آئیں گے نظر تم کواہل زر خوش لباس گنتی کے
اہل زر سے بھی خریدا نہ گیامایۂ ناز وہ بے مایہ تھا
جس پہ تیری نظر نہ ہو ایسااہل زر بھی غریب ہے یا رب
اہل زر سامنے آ جائیں کہ افلاس چھپےہم نے تصویر بنانی ہے فراوانی کی
میں اہل زر کے مقابل میں تھا فقط شاعرمگر میں جیت گیا لفظ ہارتا تھا میں
آرتی اترتی ہے اہل زر کی پھولوں سےمفلسی کے چہرے پر آنسوؤں کی مالا ہے
میں اہل زر کی بزم کا ناظم سہی مگرغربت کے ساتھ میرا رویہ برا نہیں
الہام نظم کرتے رہے ہیں نویدؔ ہمشاعر تھے اہل زر تو نہ تھے مسترد ہوئے
اہل زر نہیں ہم لوگ گہری نیند سوتے ہیںدن ہزار لمحوں کا رات ایک ساعت کی
کھڑے ہیں لوگ اہل زر کے آگے سر جھکائے کیوںعظیمؔ اپنے خدا کا ہی سہارا جگمگاتا ہے
بحر عرفاں سے تو خوش فکر شناور ابھرےاہل زر ڈوب گئے اور قلندر ابھرے
گاؤں میں کچے گھروں کی قیمتیں بڑھنے لگیںشہر سے نقل مکانی اہل زر کرنے لگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books