aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "andhere"
روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہےچاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے
ان چراغوں کے تلے ایسے اندھیرے کیوں ہےتم بھی رہ جاؤ گے حیران ذرا دیکھ تو لو
در قفس پہ اندھیرے کی مہر لگتی ہےتو فیضؔ دل میں ستارے اترنے لگتے ہیں
کہاں سے آئی یہ خوشبو یہ گھر کی خوشبو ہےاس اجنبی کے اندھیرے میں کون آیا ہے
لاکھ روکیں یہ اندھیرے مرا رستہ لیکنمیں جدھر روشنی جائے گی ادھر جاؤں گا
تجھے خبر ہی نہیں رات معجزہ جو ہوااندھیرے کو، تجھے چھو کر، دکھائی دینے لگا
دیتے ہیں اجالے مرے سجدوں کی گواہیمیں چھپ کے اندھیرے میں عبادت نہیں کرتا
قمرؔ میں ہوں مختار تنظیم شب کاہیں میرے ہی بس میں اندھیرے اجالے
کچھ اور بڑھ گئے جو اندھیرے تو کیا ہوامایوس تو نہیں ہیں طلوع سحر سے ہم
کون رکھتا ہے اندھیرے میں دیا آنکھ میں خوابتیری جانب ہی ترے لوگ اشارا کرتے
ہم سے ٹکرا گئی خود بڑھ کے اندھیرے کی چٹانہم سنبھل کر جو بہت چلتے تھے ناچار گرے
اندھیرے ڈھل گئے روشن ہوئے منظر زمیں جاگی فلک جاگا تو جیسے جاگ اٹھی زندگانیمگر کچھ یاد ماضی اوڑھ کے سوئے ہوئے لوگوں کو لگتا ہے جگانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
گو سیہ بخت ہیں ہم لوگ پہ روشن ہے ضمیرخود اندھیرے میں ہیں دنیا کو دکھاتے ہیں چراغ
پیار کا خون ہوا کیوں یہ سمجھنے کے لیےہر اندھیرے کو اجالے میں بلایا جائے
اندھیرے چاروں طرف سائیں سائیں کرنے لگےچراغ ہاتھ اٹھا کر دعائیں کرنے لگے
آپ کیا آئے کہ رخصت سب اندھیرے ہو گئےاس قدر گھر میں کبھی بھی روشنی دیکھی نہ تھی
تیرے رخ پر ہے یہ پریشانیاک اندھیرے میں نور ہے ساقی
روئی ہے ساری رات اندھیرے میں بے کسیآنسو بھرے ہوئے ہیں چراغ مزار میں
اندھیرے اور اجالے کی کہانی صرف اتنی ہےجہاں محبوب رہتا ہے وہیں مہتاب رہتا ہے
اسی لئے تو اندھیرے حسین لگتے ہیںکہ رات مل کے ترے گیسوؤں سے آتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books