aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ayyaam-e-sheb"
حسرت شباب کی ہے ایام شیب میں بھیمعدوم کی ہوس ہے زائل کو ڈھونڈتے ہیں
زندگی کے نرم کاندھوں پر لیے پھرتے ہیں ہمغم کا جو بار گراں انعام لے کر آئے ہیں
اب نظر آتے ہو مسجد میں جناب مہدیؔشیب میں تم کو مبارک ہو مسلماں ہونا
عالم شیب میں ہوں یوں غافلؔباغ میں جیسے بے بہار درخت
عجب ایام شوق دید گزرےکبھی راتوں کو میں سوتا نہیں تھا
یہ دم سرد ہے کس کا کہ ہر اک نخل بہ باغیاد بے برگی ایام خزاں دیتا ہے
گزری شب شباب ہوا روز شیب اخیرکچھ بھی خبر ہے قافلہ آگے نکل گیا
مجھ کو کعبہ میں بھی ہمیشہ شیخیاد ایام بت پرستی تھی
زندگی بھر دہر کی نیرنگیاں دیکھا کئےگردش ایام و دور آسماں دیکھا کئے
موسم شیب میں بے فائدہ ہے لعب شبابکب ثمر دیوے ہے جو نخل خزاں پر آیا
عہد شیب و شباب کے مابینفاصلوں کو ہٹا رہا ہے یہ کون
خدا کی مار وہ ایام شور و شر گزرےوہ جن سوار تھا سر پر کہ سر سے در گزرے
یاد ایام گذشتہ طالبؔدل میں اک درد اٹھا ہو جیسے
یاد ایام شوق سے محرومؔدل کو اب ہم تپاں نہیں کرتے
یکجا نہیں کتاب ہنر کے ورق ہنوزایام حرف حرف کا دفتر سمیٹ لے
کٹ سکے سختی ایام جدائی کیونکرغیر کو آئے الٰہی مری آئی کیونکر
بے نیازی کی وہ خو جیسے کبھی تھی ہی نہیںخواب تھے جیسے وہ ایام تن آسانی بھی
یاد ایام گذشتہ میں نہ تڑپوں کیوں کرکہ ابھی تک مرے بستر میں تمہاری لو ہے
بسکہ ذکرالعیش نصف العیش ہےیاد ایام فراغت ہی سہی
گرد ایام گزشتہ بھی تو ساتھ آئی ہےہم ترے پاس اکیلے تو نہیں آئے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books