aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baKHshaa"
کسی نے غم تو کسی نے مزاج غم بخشاسب اپنی اپنی جگہ چارہ گر ہمارے ہوئے
جن کو قدرت نے حسن بخشا ہوقدرتاً کچھ شریر ہوتے ہیں
مرے جنوں نے زمانے کو خوب پہچاناوہ پیرہن مجھے بخشا کہ پارہ پارہ نہیں
آپ ہی نے درد دل بخشا ہمیںآپ ہی اس کا مداوا کیجئے
فرنگی شیشہ گر کے فن سے پتھر ہو گئے پانیمری اکسیر نے شیشے کو بخشی سختیٔ خارا
ہم نے یہی مانگا تھا اس نے یہی بخشا ہےبندہ ہو تو ایسا ہو داتا ہو تو ایسا ہو
تیرے جانے سے یہاں کچھ نہیں بدلا مثلاًتیرا بخشا ہوا ہر زخم ہرا ہے مجھ میں
وسعت رحمت حق دیکھ کہ بخشا جاوےمجھ سا کافر کہ جو ممنون معاصی نہ ہوا
بخشا ہے جس نے روح کو زخموں کا پیرہنمحسنؔ وہ شخص کتنا طبیعت شناس تھا
آنسو نہ پی سکیں گے یہ تنہائیوں کا زہربخشا ہے غم مجھے تو کوئی غم شناس دے
چھو لینے دو نازک ہونٹوں کو کچھ اور نہیں ہے جام ہے یہقدرت نے جو ہم کو بخشا ہے وہ سب سے حسیں انعام ہے یہ
نام بخشا ہے تجھے کس کے وفور غم نےگر کوئی تھا تو ترے مجرم شہرت ہم تھے
جو حسن تو نے شکل کو بخشا وہ بول اٹھاجو رنگ تو نے پھول میں ڈالا وہ کھل گیا
یہی قلم ہے جو دکھ کی رتوں میں بخشتا ہےدلوں کو پیار کا مرہم سکون کا صندل
ہمیں تو آپ نے سوز الم ہی بخشا تھاجو نور بن گئی اس تیرگی کو کیا کیجے
خدا نے بخشا ہے کیا ظرف موم بتی کوپگھلتے رہنا مگر ساری رات چپ رہنا
اب زباں بھی دے ادائے شکر کے قابل مجھےدرد بخشا ہے اگر تو نے بجائے دل مجھے
ساحل کی گیلی ریت نے بخشا تھا پیرہنجیسے سمندروں کا سفر چشم تر کا تھا
اب یہ عالم ہے کہ دولت کا نشہ طاری ہےجو کبھی عشق نے بخشا تھا نشہ اور ہی تھا
کون سا زخم کس نے بخشا ہےاس کا رکھے کہاں حساب کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books