aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baar-e-giraan-e-urdu"
مزید اک بار پر نار گراں رکھا گیا ہےزمیں جو تیرے اوپر آسماں رکھا گیا ہے
دنیا میں جو سمجھتے تھے بار گراں مجھےوہ ہی سنا رہے ہیں مری داستاں مجھے
بے گانگی کا ابر گراں بار کھل گیاشب میں نے اس کو چھیڑا تو وہ یار کھل گیا
رنج گران شوق کا حاصل نہ کہہ اسےترک سفر کیا ہے تو منزل نہ کہہ اسے
زندگی کے نرم کاندھوں پر لیے پھرتے ہیں ہمغم کا جو بار گراں انعام لے کر آئے ہیں
کبھی تو کوہ گراں تک نظر نہیں آئےکبھی ہوا کا مجھے نقش پا دکھائی دے
شاخ یقیں کی بے ثمری اور میںبار آور شبہات کی صورت آ
خاک شبلیؔ سے خمیر اپنا بھی اٹھا ہے فضاؔنام اردو کا ہوا ہے اسی گھر سے اونچا
بارہا جی میں یہ آئی عمر رفتہ سے کہوںشام ہونے کو ہے اے بھولے مسافر گھر تو آ
یہ دوستوں کی نوازش ہے ایک بار گراںبڑے خلوص سے دشمن کا کام کر آئے
گم ہوئے جاتے ہیں دھڑکن کے نشاں ہم نفسوہے در دل پہ کوئی سنگ گراں ہم نفسو
اک مرے جرم بے گناہی کاتذکرہ بار بار مت کرتے
شور انگیز وہ خوں بار ہوا بھی آئےاور دبے پاؤں کبھی باد صبا بھی آئے
بار غم ڈال کر زمانے پرخوب لیتا رہا مزا سورج
ہیں ناوک دل دوز مرے یار کے تیوراک بار وہ سب تیر چلا کیوں نہیں دیتا
یاد کا سنگ گراں روح کی گہرائی میںڈوبتا ہے تو کئی زخم ابھر آتے ہیں
مری تیزی تو اب میری ضرورت بن گئی ہےمرے سر پر کوئی نار گراں رکھا ہوا ہے
ذرۂ خاک بھی ہوتا ہے کبھی بار گراںکبھی لگتا ہے کہ یہ سارا جہاں ہے میرا
میری چاہت پہ نہ الزام لگاؤ لوگوکچھ سمجھ کر ہی اٹھاتا ہے کوئی بار گراں
اک بار اور بچ کے زمانے کی آنکھ سےہوں دیکھنے کی چیز تو بار دگر بھی دیکھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books