aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bahut"
دل کہ آتے ہیں جس کو دھیان بہتخود بھی آتا ہے اپنے دھیان میں کیا
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہےتمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصرؔہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
رات ہمیں کچھ یاد نہیں تھارات بہت ہی یاد آئے ہو
اگرچہ دیکھنے والے ترے ہزاروں تھےتباہ حال بہت زیر بام کس کا تھا
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہتبچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھوزندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
بہت دنوں سے نہیں ہے کچھ اس کی خیر خبرچلو فرازؔ کو اے یار چل کے دیکھتے ہیں
گاہے گاہے بس اب یہی ہو کیاتم سے مل کر بہت خوشی ہو کیا
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھےبہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا
گھر سجانے کا تصور تو بہت بعد کا ہےپہلے یہ طے ہو کہ اس گھر کو بچائیں کیسے
ایک لمحے میں سمٹ آیا ہے صدیوں کا سفرزندگی تیز بہت تیز چلی ہو جیسے
بہت بے باک آنکھوں میں تعلق ٹک نہیں پاتامحبت میں کشش رکھنے کو شرمانا ضروری ہے
دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہےاور تجھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا
آنسو تو بہت سے ہیں آنکھوں میں جگرؔ لیکنبندھ جائے سو موتی ہے رہ جائے سو دانا ہے
عہد جوانی رو رو کاٹا پیری میں لیں آنکھیں موندیعنی رات بہت تھے جاگے صبح ہوئی آرام کیا
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
بہت دنوں سے میں ان پتھروں میں پتھر ہوںکوئی تو آئے ذرا دیر کو رلائے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books