aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "balgam-e-baa.uur"
حاسد تو ہے کیا چیز کرے قصد جو انشاؔتو توڑ دے جھٹ بلغم باعور کی گردن
بار غم حیات کو سر پر سمیٹ کراے دوست پھینک آیا ہوں یکسر سمیٹ کر
استاد سخن کی نہیں اے بدرؔ ضرورتہو سامنے جو میرؔ کا دیوان بہت ہے
اے بدرؔ شاعرانہ تعلی ہے خوب شےایسا یہ دعویٰ ہے کہ جسے مات ہی نہیں
اے بدرؔ تیرے شعر کا لہجہ ہے دل نشیںہر بات میرے دل میں کہیں بیٹھنے لگی
غزل کے جسم کو مرنے نہ دو تو بات بنےغزل کی روح میں اے بدرؔ میرؔ زندہ ہے
تجربہ بحر سخن راس جو آیا تجھ کوتو نے اے بدرؔ اسے جمع کیا یا بانٹا
دئے رکھتے چلو اے بدرؔ پلکوں کی منڈیروں پراندھیری رات میں آنکھوں کا دروازہ کھلا ہوگا
تمام عمر جو اے بدرؔ گردشوں میں رہاتھکا تھکا وہ سویرا سفر پہ نکلا ہے
کھلی ہوئی ہے وہ اے بدرؔ ایک جنگل میںمرے وجود نے جو چاندنی انڈیلی تھی
ہم خوشبوئے آوارہ ہم نور پریشاں ہیںاے بدرؔ مقدر میں آشفتہ بیانی ہے
محبوبۂ فراق ہے اے بدرؔ دخت رزلازم تھا احترام ادھر رخ کیا نہیں
دل میں نہ ہو جو داغ تمنا کی روشنیاے بدرؔ زندگی میں اندھیرا دکھائی دے
پس داد سخن اے بدرؔ پنہاںکوئی شے ہم نوائی کی طرح ہے
ہر زخم دل بدرؔ کو اک تازہ خلش دےلو بجھتے چراغوں کی بڑھانے کے لئے آ
ہر زخم جو بخشا تھا مجھے اس کی نظر نےاے بدرؔ نگینے کی طرح دل میں جڑا تھا
اے بدرؔ دل کے داغ تھے راتوں کو ضو فشاںتیرہ شبی میں چاند سے پیکر بہت ملے
اے بدرؔ زخم دل ہیں غم دل پہ خندہ زندریا سے کھیلتے ہیں حبابوں کے سلسلے
یہ داغ دل ہیں کہ اے بدرؔ حسرتوں کے صنمخدا کا گھر ہے مگر بت کدہ سا لگتا ہے
ہم اور بارگاہ رسالت پناہ میںمارے خوشی کے آنکھ سے آنسو نکل گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books