aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baniye"
جو مدعی بنے اس کے نہ مدعی بنیےجو ناسزا کہے اس کو نہ ناسزا کہیے
شوق ہی ہے تو بہرحال تماشا بنیےیہ ضروری نہیں وہ دیکھنے والوں میں رہے
شب گئے بیمار لوگوں کو جگانا ظلم ہےآپ ہی مظلوم بنیے رات باہر کاٹیے
گلے کرتے پھریے کہ دیوانہ بنیےپڑی ہے وہ ایسوں کی پروا کرے ہے
اتنے معصوم آپ مت بینےآپ لوگوں کو سب پتا ہے جی
راج نیتک بنئے گر ڈنڈی یوں ہی مارا کئےہر عدالت میں ترازو کا چلن مر جائے گا
بوجھ کیوں دل پہ لئے سوتا ہے سونے والےکھل گئی آنکھ تو بنئے سے ترازو نے کہا
عشق تو کر لیں مگر اس میں ہے نقصان بہتہم وہ بنئے ہیں جو بھرپائی سے گھبراتے ہیں
گلے میں ڈال کر زنار قشقہ کھینچ ماتھے پربرہمن بنئے اور طوف در بیت الصنم کیجے
آپ بھی احمدؔ فقط ناصح نہ بنئے کیجے کچھہر ادا حسن ادا ہو ہر سخن حسن سلوک
ہو غلۂ خلقت سے نہ سودائے محبتہے عشق کی دکان سو بنئے کی نہیں ہاٹ
میرے گیتوں کا مدھر ساز نہ بنئے لیکنسوز بن کر مرے نغمات میں ڈھلتے رہئے
کہیں افادہ کہیں مول تول کی باتیںیہ فکر نو تو کسی بنئے کی دکاں ٹھہری
پھر بنایا خدا نے آدم کواپنی صورت پہ ایسی صورت میں
مجھ کو تہذیب کے برزخ کا بنایا وارثجرم یہ بھی مرے اجداد کے سر جائے گا
لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میںتم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں
مصلحت نے اجنبی ہم کو بنایا تھا عدیمؔورنہ کب اک دوسرے کو ہم نے پہچانا نہ تھا
بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیےکوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو
اس چھوٹے زمانے کے بڑے کیسے بنوگےلوگوں کو جب آپس میں لڑانا نہیں آتا
اگر خدا نے بنانے کا اختیار دیاعلم بناؤں گا برچھی نہیں بناؤں گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books