aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bante"
ہیں زمانے میں عجب چیز محبت والےدرد خود بنتے ہیں خود اپنی دوا ہوتے ہیں
تجھ سے قسمت میں مری صورت قفل ابجدتھا لکھا بات کے بنتے ہی جدا ہو جانا
بڑی مشکل ہے بنتے سلسلوں میں یہ توقفہمارے رابطوں کی بے ثباتی مسئلہ ہے
یہی تو آشنا بنتے ہیں آخرکوئی نا آشنا دیکھا نہ جائے
تیری برہنہ پائی کے دکھ بانٹتے ہوئےہم نے خود اپنے پاؤں میں کانٹے چبھو لیے
جو زخم بانٹتے ہیں انہیں زیست پہ ہے حقمیں پھول بانٹتا ہوں مجھے مار دیجئے
اس کو خبر نہیں ہے ابھی اپنے حسن کیآئینہ دے کے بنتے سنورتے ہوئے بھی دیکھ
مقبرے بنتے ہیں زندوں کے مکانوں سے بلندکس قدر اوج پہ تکریم ہے انسانوں کی
بانٹتے رہتے ہیں مسکانیں ہم اپنی سب میںاور چھپا کر دل ہمدرد میں غم رکھتے ہیں
نہ تھا کوئی معبود پر رفتہ رفتہخود اپنا ہی معبود بنتا گیا دل
کوئی تو ہو جو میرے درد بانٹےمسلسل ہجر کا مارا ہوا ہوں
کسی کے جلنے کا دھیان آیا وگرنہ دود فغاں سے میرےاگر ہزاروں سپہر بنتے تمہاری آنکھوں میں نم نہ ہوتا
بنتے بنتے ڈھ جاتی ہے دل کی ہر تعمیرخواہش کے بہروپ میں شاید قسمت رہتی ہے
انہیں بنتے بگڑتے دائروں میںوہ چہرہ کھو گیا ہے درمیاں سے
آپ انداز نظر اپنا بدلتے ہی نہیںاور برے بنتے ہیں بے چارے زمانے والے
اب آئنہ بھی مزاجوں کی بات کرتا ہےبکھر گئے ہیں وہ چہرے جو عکس بنتے رہے
بانٹ ڈالے ایسے ہم نے دل کے ٹکڑے کاٹ کرجنم دن پہ بانٹتے ہیں کیک جیسے کاٹ کر
کبھی تو بنتے ہوئے اور کبھی بگڑتے ہوئےیہ کس کے عکس ہیں تنہائیوں میں پڑتے ہوئے
بند پلکوں میں ادھورے خواب بنتے ہو مگرکوئی ان میں آ بسا تو کیا کرو گے سوچ لو
بنتے ہیں فرزانے لوگکتنے ہیں دیوانے لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books