aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bataashe"
میں تیرے شہر سے نکلا تھا عین اس لمحہترے نکاح پہ تقسیم جب بتاشے ہوئے
ہم بہل جاتے تھے میاں ساجدؔاک بتاشے سے گڑ کی ڈلی پر
بتاشے سے گھلے جاتے ہیں اس کا نام لینے سےہوئے جاتے ہیں کیسے شیریں لب آہستہ آہستہ
میں نے دیکھا ہے بہاروں میں چمن کو جلتےہے کوئی خواب کی تعبیر بتانے والا
پتھرو آج مرے سر پہ برستے کیوں ہومیں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے
جسے صورت بتاتے ہیں پتہ دیتی ہے سیرت کاعبارت دیکھ کر جس طرح معنی جان لیتے ہیں
عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیںباعث ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں
بخشے ہے جلوۂ گل ذوق تماشا غالبؔچشم کو چاہیے ہر رنگ میں وا ہو جانا
ڈوب جاؤں تو کوئی موج نشاں تک نہ بتائےایسی ندی میں اتر جانے کو جی چاہتا ہے
آخر ہیں کون لوگ جو بخشے ہی جائیں گےتاریخ کے حرام سے توبہ کیے بغیر
عشق نے سارے سلیقے بخشےحسن سے کسب ہنر کیا کرتے
ابر گریز پا کو برسنے سے کیا غرضسیپی میں بن نہ پائے گہر تم کو اس سے کیا
بارش سنگ کا موسم ہے مرے شہر میں توتو یہ شیشے سا بدن لے کے کہاں آ گئی دوست
کوئی اگر پوچھتا یہ ہم سے بتاتے ہم گر تو کیا بتاتےبھلا ہو سب کا کہ یہ نہ پوچھا کہ دل پہ ایسی خراش کیوں ہے
عرض الم بہ طرز تماشا بھی چاہیےدنیا کو حال ہی نہیں حلیہ بھی چاہیے
ہجر کی آنکھوں سے آنکھیں تو ملاتے جائیےہجر میں کرنا ہے کیا یہ تو بتاتے جائیے
رنج ہوتا ہے تو ایسا کہ بتائے نہ بنےجب کسی اپنے کے باعث کوئی اپنا ٹوٹے
بارش وصل وہ ہوئی سارا غبار دھل گیاوہ بھی نکھر نکھر گیا ہم بھی نکھر نکھر گئے
صرف تاریخ بتانے کے لیے زندہ ہوںاب مرا گھر میں بھی ہونا ہے کلنڈر ہونا
نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا بزم رنداں میں ساغر کھنکنے لگامیکدے پہ برسنے لگیں مستیاں جب گھٹا گھر کے آئی مزا آ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books